۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
برهم صالح رئیس جمهور عراق

حوزہ/ داعش پر فتح کی برسی کے موقع پر ، برہم صالح نے کہا کہ آیت اللہ العظمی سیستانی کا داعش کے خلاف قوم کو متحد  کرنے، دہشت گردوں کو پسپا کرنے اور ملک کو فتحیاب کرانے میں اہم کردار رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی صدر برہم صالح نے داعشی دہشت گرد گروہ پر فتح کی برسی کی مناسبت سے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علاقائی تنازعات سے خود کو نکالنے کے لئے عراق کی پوزیشن مستحکم ہے ، کہا کہ خطے میں تناؤ کو کم کرنے میں مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس عظیم موقع پر سیکیورٹی اور انٹیلیجنس تنظیموں ، مسلح افواج ، فیڈرل پولیس ، پشمرگہ ، الحشد الشعبی اور قبائلی جماعت کے زیراہتمام عراقی عوام کو اس فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

آیت اللہ العظمی سیستانی کا دہشت گردوں کو ملک سے نکالنے  اور فتحیاب کرانے میں بڑا کردار تھا

برہم صالح نے آیت اللہ العظمی سیستانی کے جہاد کفائی کے فتوے کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ آیت اللہ العظمی سیستانی نے ملت کو داعش کے خلاف متحد کیا اور دہشت گردوں کو ملک سے نکالنے اور فتح حاصل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے جنہوں نے ملک کی خودمختاری اور آزادی کیلئے جدوجہد کی ان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 عراقی صدر نے مزید کہا کہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ کھڑے بین الاقوامی اتحاد اور خطے کے دوست اور ہمسایہ ممالک کی حمایت کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

قربانیوں سے وفادار رہنے کے لئے ، حاصل شدہ فتوحات کو برقرار رکھنا ہوگا

انہوں نے کہا کہ ملک کے استحکام اور خودمختاری کے لئے دی جانے والی قربانیوں اور بہائے گئے خون سے وفادار رہنے کیلئے، حاصل شدہ فتوحات کو بچایا جانا چاہیے اور نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے اور ہمیں ان دہشت گرد گروہوں کا راستہ بند کرنا ہوگا جو اسٹیبلشمنٹ کو درہم برہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور یہ ان کے خلاف جنگ کے  ذریعے سے ہی ممکن ہو سکے گا۔

برہم صالح نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملک کو تنازعات سے نکالنے اور سلامتی اور داخلی خودمختاری اور استحکام سے متعلق دشمنوں کے مقابلے میں ہماری پوزیشن مستحکم ہے ، مزید کہا کہ ہم خطے میں امن کے قیام اور تنازعات کو کم کرنے کے لئے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے خواہاں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .