۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
آمریکا

حوزہ / عامر الفایز نے ایک بیان میں کہا کہ عراقی خودمختاری کو برقرار رکھنے اور داعش کی باقیات سے نمٹنے کے لئے عراق میں امریکی افواج کے رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،عراقی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی کونسل کے رکن عامر الفایز نے کہا کہ عراقی خودمختاری کو برقرار رکھنے اور داعش کی باقیات سے نمٹنے کے لئے عراق میں امریکی افواج کے رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فاتح کمانڈروں شہید سردار قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے قتل کے بعد سے ، عراق میں امریکی افواج کی موجودگی نے اس ملک کی خودمختاری کو ٹھیس پہنچانے کے ساتھ قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی کونسل کے رکن نے عراقی حکومت سے عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے معاملے کو جلد سے جلد ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو سیکیورٹی امور کا کنٹرول سنبھالنے اور ملکی امن و امان اور استحکام کے تحفظ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی افواج کی موجودگی ملک کی خودمختاری کو کمزور کرنے کے ساتھ بلاجواز ہے۔

ایوان کی سلامتی اور دفاعی کونسل نے بھی کل اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے عراق کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے نئے طریقے کار کی مخالفت کرتے ہوئے اسے روک دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .