۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
پاپ فرانسیس رهبر مسیحیان جهان

حوزہ/عراقی وزارت خارجہ نے 5 سے 8 مارچ 2021ء تک کیتھولک عیسائیوں کے عالمی رہنما پاپ فرانسیس کے دورہ عراق کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی وزارت خارجہ نے 5 سے 8 مارچ 2021ء تک کیتھولک عیسائیوں کے عالمی رہنما پاپ فرانسیس کے دورہ عراق کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ پاپ فرانسیس کا دورہ عراق، بین النہرین، پیغمبروں و انبیاء علیہم السلام ،سومر کی قدیم سرزمین اور حضرت ابراہیم (ع) کی رہائش گاہ جو کہ ایک تاریخی واقعہ ہے اور اس دورے کو عراق کے تمام مختلف طبقات کی حمایت شمار کیا جائےگا۔

عراقی وزارت امور خارجہ نے مزید کہا کہ یہ سفر عراق اور پورے خطے کے لئے امن کا پیغام ہے اور اس سے انسانی وحدت و یکجہتی کا انتہا پسندی، تنازعات سے مقابلہ اور تنوع ، رواداری اور بقائے باہمی کی مضبوطی ظاہر ہو گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .