۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
نیرو های آمریکا در عراق

حوزہ/ فاضل الفتلاوی نے کہا کہ امریکہ، عراق سے اپنے سفارت کاروں کو کم کرکے اپنی فوجی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک نئی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الفتح الائنس عراق کے رہنما فاضل الفتلاوی نے کہا کہ امریکہ، عراق سے اپنے سفارت کاروں کو کم کرکے اپنی فوجی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک نئی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کی امریکہ اور غیر ملکی فوجیوں کو ملک بدر کرانے کی قرار داد پر الکاظمی حکومت کو عمل درآمد کرنا چاہیے تھا تاہم حکومت نے ابھی تک اس قرارداد پر عملدرآمد نہیں کیا ہے۔

الفتح الائنس کے رہنما نے کہا کہ واشنگٹن کا اپنے دعوؤں کے برخلاف عراق سے اپنی افواج کا انخلاء کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے لیکن وہ مختلف رائے عامہ تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ عراق میں اپنے منصوبوں اور پروگراموں پر مزید عملدرآمد کیا جا سکے۔  

الفتلاوی کا کہنا ہے کہ حکومت کو ایوان نمائندگان کی سابقہ قرارداد کی پاسداری کرتے ہوئے عراقی خودمختاری کا تحفظ کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .