۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
نیرو های آمریکایی

حوزہ/ البدر الائنس کے رہنما حسن شاکر العکبی نے عراقی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان نمائندگان کی جانب سے غیر ملکی افواج کو ملک بدر کرانے کے فیصلے کو نہیں روکا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، البدر الائنس کے رہنما حسن شاکر العکبی نے عراقی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان نمائندگان کی جانب سے غیر ملکی افواج کو ملک بدر کرانے کے فیصلے کو نہیں روکا جائے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ اور عراق کے مابین  دستخط کیے گئے تمام معاہدوں میں عراقی سرزمین پر زمینی فوج کی آمد کا ذکر نہیں ہے ، مزید کہا کہ دستخط شدہ معاہدہ صرف تربیت ، مشاورت ، اسلحہ سازی اور معلومات فراہم کرنے کے بارے میں ہے۔

البدر الائنس کے سربراہ نے عراقی حکومت سے پارلیمنٹ کے فیصلے کا احترام کرنے اور عراق  سے تمام غیر ملکی افواج خصوصاً امریکی افواج کے انخلاء کے شیڈول کے لئے جلد از جلد اقدام کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے حکومت کو ایوان نمائندگان کی قرارداد پر عمل درآمد میں کسی قسم کی کوتاہی اور تاخیر سے سخت خبردار کیا ہے ۔

عراقی ایوان نمائندگان کے رکن ندی شاکر نے یہ بھی کہا کہ مصطفیٰ الکاظمی کی حکومت آزادانہ اور حاکمانہ فیصلہ نہیں کرسکتی ،کیونکہ اس پر امریکی سفارتخانے کا دباؤ ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .