۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مدرسی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ مدرسی نے عراقی معاشرے کے تمام طبقات سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے تعلیمی اور علمی اہلکاروں کو ضروری مدد فراہم کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی ممتاز عالم دین حضرت آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے عراقی معاشرے کے تمام طبقات سے ملک کے تعلیمی اور علمی اہلکاروں کو ضروری مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعانت اس لئے ہے کہ وہ ہماری آنے والی نسلوں کی تعلیم و تربیت میں اپنا مقدس فریضہ سرانجام دے سکیں۔

انہوں نے حکومتی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے تعلیمی شعبے کے لئے تمام ضروری اور اہم ضروریات فراہم کریں تاکہ وہ تعلیم و تربیت کے سوا کسی چیز کے بارے میں نہ سوچیں۔

آیت اللہ مدرسی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جس معاشرے میں تعلیمی اور علمی ادارے کافی مقدار میں نہیں ہوں وہ ناکام اور اس کا مستقبل تاریک ہو جائے گا ، مزید کہا کہ ہمیں اس مسئلے پر بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہم برسوں کی پسماندگی سے نکل سکیں۔

شیعہ عالم دین نے تمام طلبہ سے اللہ تعالٰی،اپنے والدین اور انہیں علم سکھانے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علم کا حق ادا کرنے کی تاکید کی۔ طالب علم کا ہدف پاکیزہ ہونا چاہیے۔

آیت اللہ مدرسی نے اساتذہ اور مختلف سطح کے طلباء کو  تعلیمی حصول کے لئے سفارشات پیش کیں:

1۔ درس و تدریس خالصانہ خدا کے لئے ہونا چاہیے اور اللہ تعالٰی سے اپنی کامیابی اور ناکامی و جہالت سے دوری کی دعا کرتے رہنا چاہیے۔

2۔ علم،تزکیہ نفس اور خواہشات اور خود غرضی سے پاک کرنے کا ایک ذریعہ ہونا چاہیے بصورت دیگر علم، متعلم اور دوسروں کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ اساتذہ طلباء کی اخلاقیات پر زیادہ دھیان دیں۔

3۔ تمام اساتذہ اور طلباء کو اپنے ذہنوں میں موجود معلومات پر اکتفا نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان معلومات کو عقل کی ترقی و بیداری اور جدید ٹیکنالوجی کی ایجاد کیلئے بروئے کار لانا چاہیے۔

4۔ ملت عراق کے تمام طبقات کو تعلیم و تربیت کے میدان میں موجود اہلکاروں کی مدد کرنی چاہیے اور ان کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے ان کی ترقی کے لئے تمام ضروری اوزار مہیا کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .