۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
تصاویر/ دیدار نوروزی مدیر کل آموزش و پرورش استان قم با آیت الله اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: نئی نسل کے پاس اس زمانہ کے لحاظ سے نئے الفاظ اور نئے سوالات ہیں اور ان میں سے بہت سے سوالات اور چیلنجز کا جواب اب ماضی کے طریقوں سے نہیں دیا جا سکتا لہذا اس کے لیے ہمیں نئی روش سے آشنا توانا اور اہل افراد کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی نے صوبہ قم کے ناظم تعلیمات اور کئی دوسرے حکومتی عہدیداروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا: تعلیمی سلسلہ میں مختلف بحرانوں سے نمٹنے کے لئے قابل افراد کا ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے نظامِ تعلیم میں موجود مختلف مسائل و مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: تعلیمی و تربیتی امور کو عوام، انتظامی اداروں اور وزارتوں کی توجہ کا مرکز ہونا چاہیے۔

نئی نسل کے سوالات اور اعتراضات کا جواب بھی نئی اور بہتر روش سے ہی دینا چاہئے

حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: ہر کسی کو نظامِ تعلیم میں بہتری کے لئے وزارتِ تعلیم کی مدد کرنی چاہیے چونکہ یہ تعلیم ہی ہے جو سب کی خدمت کرتی ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: جن ممالک میں نظامِ تعلیم کو سرفہرست رکھا جاتا ہے وہ کامیاب اور ترقی یافتہ ممالک شمار ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: وہ تنظیمیں جو نئے کمپلیکس اور شہروں میں رہائش کی تعمیری منصوبوں کے خواہاں ہیں، انہیں مساجد اور اسکولز کی تعمیر پر بھی کافی توجہ دینی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .