۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
تصاویر/ دیدار نوروزی مدیر جامعه الزهرا (س) با آیت الله اعرافی

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے جامعۃ الزہرا (س) کی مدیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ طالبات معاشرے میں کافی اثر رکھتی ہیں، خواتین پورے خاندان اور معاشرے کو بدل سکتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے جامعۃ الزہراء (س) کی مدیر کے ساتھ ملاقات میں کہا: ملک ایران میں ابھی تک مسجد کا کوئی مخصوص متولی اور سرپرست نہیں ہے۔

حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے کہا: مسجد ملک کا اعلیٰ ترین ثقافتی مرکز ہے، مساجد کی تعداد کو بڑھایا جائے، لہذا اس سلسلے میں خاص اہتمام کی ضرورت ہے۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے کہا کہ نئے تاسیس کئے جانے شہروں میں بھی مساجد کی تعمیر پر توجہ دی جانی چاہیے، ایک مساجد میں کم از کم تین وقت کی نماز باجماعت ادا کی جانی چاہئے۔

آیت اللہ اعرافی نے جامعۃ الزہرا (س) کی مدیر سے ملاقات کے دوران کہا کہ طالبات معاشرے میں کافی اثر رکھتی ہیں، خواتین پورے خاندان اور معاشرے کو بدل سکتی ہیں۔

جامعۃ الزہراء (س) کی مدیر محترمہ سیدہ زہرہ برقعی نے بھی اس مدرسہ کی سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: معاشرے میں حوزہ علمیہ خواہران کے اثرات بالکل عیاں ہے ۔

محترمہ سیدہ زہرہ برقعی نے کہا: حوزہ علمیہ خواہران کو علمی میدان میں مزید محنت اور ترقی کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں اس سلسلے میں اور زیادہ سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

جامعۃ الزہراء (س) کی مدیر نے کہا: مساجد کو ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز ہونا چاہیے، ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کے لیے مساجد میں خواتین کا ہونا بہت ضروری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .