منگل 9 دسمبر 2025 - 06:00
یونیورسٹی؛ محض جدید علوم کا مرکز نہیں بلکہ خودسازی اور مغربی ثقافتی تسلط کے مقابلے میں استقامتی محاذ ہے

حوزہ / مدیر جامعۃ الزهرا(س) نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یونیورسٹی محض جدید علوم کا مرکز نہیں بلکہ خودسازی، شناخت کی جستجو، اسلامی تہذیب سازی اور قومی و دینی سرمائے سے استفادے کا محاذ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر جامعۃ الزہرا (س) خانم سیدہ زہرہ برقعی نے "اسٹوڈنٹ ڈے" کے حوالے سے جاری اپنے پیغام میں کہا: یونیورسٹی محض جدید علوم کا مرکز نہیں بلکہ خودسازی، شناخت کی جستجو، اسلامی تہذیب سازی اور قومی و دینی سرمائے سے استفادے کا محاذ ہے جہاں مغرب کے ثقافتی اور علمی تسلط کے مقابل استقامت پیدا ہوتی ہے۔

محترمہ خانم برقعی نے اسٹوڈنٹس سے مخاطب ہو کر کہا: وہ علم میں پیش قدم، اخلاق و معنویت میں نمونہ عمل، سماجی ذمہ داری میں صادق و منصف اور امید افزائی میں روشن چراغ بنیں۔ ان کے اس پیغام کا متن حسبِ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

عزیز طلباء، محترم اساتذہ اور اہل فکر حضرات؛

روزِ دانشجو (اسٹوڈنٹ ڈے) کے بابرکت دن کو جو بصیرت، علمی جدوجہد اور آمریت کے خلاف مزاحمت کی یاد دلاتا ہے، وطن اسلامی کے تمام طلباء بالخصوص عالمہ اور صاحب فکر خواتین کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

عزیز طلباء، آج آپ نے ایک ایسے میدان میں قدم رکھا ہے جو نہ صرف نئی علوم حاصل کرنے کا میدان ہے بلکہ قومی اور دینی سرمایوں سے خودسازی، شناخت اور اسلامی تہذیب کی تعمیر کے لیے، خود اعتمادی حاصل کرنے اور مغرب کے ثقافتی و علمی تسلط کے خلاف مزاحمت کے لیے ایک محاذ ہے۔

رہبر معظم انقلاب نے ہمیشہ یونیورسٹی کو فکر کی تخلیق کا گہوارہ اور ملک کی ترقی کا مرکز قرار دیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ "طلبہ زندہ، بیدار، مطالباتی اور امید افزا ہونے چاہئیں"۔ اسی بنیاد پر یونیورسٹی کے معاشرے پر ایک بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے؛ ایسی ذمہ داری جو عہد، علمی اخلاق، انصاف پسندی اور اسلامی ایران کی عظمت کے لیے بے لوث جدوجہد کے ذریعے معنی خیز ہوتی ہے۔

آج پہلے سے کہیں زیادہ ملک کو مومن، عقلمند، خود اعتماد اور جہادی روح کے حامل نوجوانوں کی ضرورت ہے؛ ایسے نوجوان جو علم اور روحانیت پر بھروسہ کرتے ہوئے معاشرے کے علمی، ثقافتی اور معاشی گورکھ دھندے کھول سکیں اور ترقی اور تہذیب سازی کے لیے نئی راہیں کھول سکیں۔ آپ طلباء پر لازم ہے کہ حقیقی "طالب علمی شناخت" پر بھروسہ کرتے ہوئے، نہ تو اپنے آپ کو دوسروں کی ثقافت کے آئینے میں دیکھیں، بلکہ تنقیدی اور انتخابی نظر کے ساتھ علم اور ٹیکنالوجی کو ملک کی سربلندی اور اسلامی اقدار کی مضبوطی کے لیے استعمال کریں۔

جامعۃ الزہرا (س) بھی فخر کے ساتھ خود کو یونیورسٹی کا ہم راہ اور ہم آہنگ سمجھتی ہے اور اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ حوزہ و یونیورسٹی کے علمی اور ثقافتی تعامل سے ملک کا مستقبل زیادہ روشن، مضبوط اور اسلامی حکمت پر مبنی ہو سکتا ہے۔

آپ عزیز طلباء سے توقع کی جاتی ہے کہ:

  • علم کے میدان میں پیش قدم رہیں
  • اخلاق اور روحانیت کے میدان میں نمونہ بنیں
  • مطالبہ اور سماجی ذمہ داری کے میدان میں سچے اور منصف بنیں
  • اور امید آفرینی کے میدان میں روشن چراغ کی مانند چمکیں۔

امید ہے کہ آپ کی بلند ہمتی کے طفیل ہم ایران اسلامی کی ترقی، انصاف اور آزادی کے راستے میں روز بروز ترقی اور عروج کے شاہد ہوں گے۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ

سیدہ زہرہ برقعی

مدیر جامعۃ الزہرا (س)

16 آذر 1404 شمسی / 7 دسمبر 2025ء

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha