حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے ساتھ گفتگو کے دوران جامعۃ المصطفی میں ثقافتی و تربیتی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمدرضا صالح نے کہا: دینی اور ثقافتی تربیت اسلامی معاشروں میں باخبر، باعہدہ اور مؤثر نسل کی پرورش کے بنیادی ارکان میں سے ہے۔
انہوں نے کہا: جامعۃ المصطفی العالمیہ ایک علمی و بین الاقوامی ادارے کے طور پر اس میدان میں عظیم ذمہ داری رکھتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ دنیا بھر سے باصلاحیت طلبہ اور فضلاء کی تربیت کے ذریعے خالص اور جدید اسلامی تہذیب کو عالمی سطح پر فروغ دے۔
حجت الاسلام صالح نے کہا: جامعۃ المصطفی میں ہفتۂ تربیت، تعلیمی و تربیتی کامیابیوں کی وضاحت، مختلف چیلنجز کی شناخت اور فکری، اخلاقی اور معنوی ترقی کی راہ میں جدید راہوں کے پیش کرنے کا موقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا: آج جامعۃ المصطفی العالمیہ مختلف ممالک کے بیسیوں طلبہ و فضلاء کا میزبان ہے۔ یہ عظیم ذمہ داری درحقیقت رہبر انقلاب اسلامی کے نظریے سے ماخوذ ہے۔
جامعۃ المصطفی میں ثقافتی و تربیتی امور کے سربراہ نے کہا: ہمارے پروگرامز دو حصوں، ثقافتی اور تربیتی، میں انجام پاتے ہیں۔ تربیتی پروگرام زیادہ تر تہذیب نفس، اخلاقی اور عبادی ترقی کے میدان میں ہوتے ہیں۔ اس بنیاد پر، طلبہ عمومی دروس اخلاق میں شرکت کرتے ہیں اور برجستہ اور اثرگذار اساتذہ سے استفادہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا: طلبہ ایران میں قیام کے دوران، جمہوری اسلامی ایران کی پیشرفت کے مختلف پہلوؤں سے آشنا ہوتے ہیں اور ان کے اپنے اظہار اور کیے گئے سروے کے مطابق، جب یہ طلبہ ان دوروں میں جمہوری اسلامی کی ترقی کے پہلوؤں کو دیکھتے ہیں تو ان میں خوداعتمادی پیدا ہوتی ہے اور وہ دینی نظام کو دیکھتے ہیں جو امام خمینی (رح) کے نظریے سے ماخوذ ہے، یعنی سیاست دین سے جدا نہیں اور اسلام میں معاشرے کی مدیریت اور انتظام کی توانائی اور صلاحیت موجود ہے۔ طلبہ خود اسلامی حکمرانی کے اثرات کو صنعتی، طبی، زرعی اور علمی شعبوں میں دیکھتے ہیں۔ ان دوروں کا گہرا اثر ہوتا ہے تاکہ وہ اپنے معاشروں کی تعمیر میں کردار ادا کریں۔
حجت الاسلام صالح نے جامعۃ المصطفی میں خواتین کے ثقافتی اور تربیتی امور کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: مجتمع بنت الہدیٰ، جامعۃ المصطفی کے ثقافتی اور تربیتی میدان میں فعال مراکز میں سے ایک ہے۔ ہم تمام طلبہ کے لیے عمومی پروگرامز کے علاوہ بنت الہدیٰ میں طالبات کے لیے خصوصی ثقافتی اور تربیتی پروگرامز بھی منعقد کرتے ہیں۔ جن میں خواتین کے لئے مخصوص موضوعات جیسے قرآن میں خواتین کا اخلاق، خاندانی مسائل، خواتین اور بچیوں کی سائبر اسپیس میں فعالیت اور انقلاب اور دین کے پیغام کی تبلیغ جیسے موضوعات پر عمیق بحث ہوتی ہے۔
آپ کا تبصرہ