منگل 4 مارچ 2025 - 16:19
حرم مطہر امام رضا (ع) میں جامعۃ المصطفیٰ کے زیر اہتمام رمضانی اعتکاف کا آغاز / 580 سے زائد طلبہ اور طالبات کی شرکت

حوزہ / جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ نمائندگی مشہد کے مدیر نے کہا: حرم مطہر امام رضا (ع) میں جامعۃ المصطفیٰ کے زیر اہتمام رمضانی اعتکاف کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 20 ممالک سے 580 سے زائد طلبہ اور طالبات کی شرکت کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ نمائندگی مشہد کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین روح اللہ سعیدی فاضل نے بتایا کہ حرم مطہر امام رضا (ع) کے مسجد گوہرشاد میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے زیر اہتمام رمضانی اعتکاف کا آغاز ہو گیا ہے جو ماہ رمضان کی 3 سے 6 تاریخ تک جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا: اعتکاف کے اس معنوی پروگرام میں 20 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 580 سے زائد طلبہ اور طالبات شریک ہیں، جن میں 130 مرد طلبہ اور باقی خواتین طلبہ شامل ہیں۔

حرم مطہر امام رضا (ع) میں جامعۃ المصطفیٰ کے زیر اہتمام رمضانی اعتکاف کا آغاز / 580 سے زائد طلبہ اور طالبات کی شرکت

حجت الاسلام سعیدی فاضل نے کہا: اس سال اعتکاف میں جامعۃ المصطفیٰ اصفہان، قم، مشہد سے طلبہ شریک ہیں اور مختلف قومیتوں کی موجودگی کی وجہ سے اعتکاف کو بین الاقوامی رنگ حاصل ہوا ہے۔

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ نمائندگی مشہد کے مدیر نے کہا: اس اعتکاف کا محور "قرآن، معنویت اور مقاومت" کے عنوان پر طے کیا گیا ہے۔ اعتکاف میں عبادتی اور معنوی پروگراموں کے ساتھ ساتھ بصیرتی موضوعات پر گفتگو بھی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا: مختلف ممالک سے آئے ہوئے طلبہ اپنے اپنے ملکوں میں پیغامِ مقاومت پہنچانے کے نمائندے ہوں گے۔ اعتکاف کے دوران فردی و اجتماعی زندگی میں مقاومت ، ظلم و استکبار کے خلاف جدوجہد اور تاریخ اسلام کے کامیاب نمونوں کو بھی بیان کیا جائے گا۔

حرم مطہر امام رضا (ع) میں جامعۃ المصطفیٰ کے زیر اہتمام رمضانی اعتکاف کا آغاز / 580 سے زائد طلبہ اور طالبات کی شرکت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha