۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
نماینده ولی فقیه در خراسان رضوی

حوزہ/ ایران کے صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ایرانی طلاب دراصل اپنے معاشروں میں انقلاب اسلامی کی ثقافت اور اقدار کے سفیر شمار ہوتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ نے جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے سرپرست حجت الاسلام علی عباسی اور ان کے معاونین سے ملاقات کے دوران کہا: جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ایرانی طلاب دراصل اپنے معاشروں میں انقلاب اسلامی کی ثقافت اور اقدار کے سفیر شمار ہوتے ہیں۔

انہوں نے غیر ایرانی طلاب اور حوزہ علمیہ کے درمیان مضبوط تعلق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ان طلبہ کا حوزہ علمیہ کے ایرانی اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ میل جول انہیں انقلابی افکار سے مزید روشناس کروا سکتا ہے۔

خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ نے ہمسایہ ممالک کے شیعوں کی انقلاب اسلامی کی ثقافت اور تعلیمات سے دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے کہا: غیر ایرانی طلاب اپنے ممالک میں جمہوریہ اسلامی ایران کے سماجی اور انقلابی ثقافت کی منتقلی میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .