حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سربراہ کے دفتر میں ایران کے صوبہ کہگیلویہ و بویراحمد میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید نصیر حسینی نے ملاقات کے دوران کہا: حوزہ علمیہ کا دارومدار اساتذہ پر ہے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ اساتذہ کو درپیش مسائل اور مشکلات کو کافی حد تک حل کریں۔
انہوں نے کہا: حوزہ علمیہ کو نہ صرف بہترین نتائج دینے کی کوشش کرنی چاہئے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہئے کہ کچھ افراد حوزہ میں رہیں تاکہ وہ اعلیٰ علمی مقامات تک پہنچ سکیں۔ اس مقصد کے لیے مناسب منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا: حوزہ علمیہ کے اندر اعلیٰ استعداد کے حامل افراد اور ممتاز افراد پر توجہ دینا ضروری ہے۔ ممتازين کی مدد اور حمایت کے ذریعہ اعلیٰ اہداف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔
حوزہ علمیہ کے سرپرست نے روحانیت کے موجودہ کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا: موجودہ دور میں علماء کے لیے کئی اہم ذمہ داریاں متعین کی گئی ہیں، جن میں سے ایک تعلیم و تربیت سے متعلق ہے۔
انہوں نے کہا: تمام حوزوی ادارے جیسے مرکز خدمات، حوزات علمیہ علمیہ برائے خواتین، تبلیغاتی ادارے اور اوقاف وغیرہ ایک ساتھ مل کر کام کریں تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین حسینی نے صوبہ کہگیلویہ و بویراحمد کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی۔