جمعہ 7 فروری 2025 - 08:00
ہوشیار رہیں! کبھی ایک گناہ انسان کے تمام نیک اعمال کو برباد کر سکتا ہے

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے کہا: بعض اوقات انسان سے ایک ایسا گناہ سرزد ہوتا ہے جو اس کے تمام نیک اعمال کو ضائع کر دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مدرسہ علمیہ المہدی (عج) مسجد سلیمان کے نماز خانے میں میں حوزاتِ علمیہ کے برادران اور خواہران کے لیے مشترکہ درسِ اخلاق کا انعقاد کیا گیا، جس میں نمائندہ ولی فقیہ برائے خوزستان حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے شرکت کی۔

امام جمعہ اہواز نے اس موقع پر ایام اللہ عشرہ فجر اور اعیادِ شعبانیہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خود سازی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا: ماہِ رجب اور ماہِ شعبان خود احتسابی اور روحانی تربیت کے مہینے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ خودسازی کے ذریعہ رمضان المبارک میں مکمل آمادگی کے ساتھ داخل ہو سکیں۔

ہوشیار رہیں! کبھی ایک گناہ انسان کے تمام نیک اعمال کو برباد کر سکتا ہے

انہوں نے کہا: بعض اوقات انسان ایک گناہ کا ارتکاب کرتا ہے لیکن وہی ایک گناہ اس کے تمام نیک اعمال کو مٹا دیتا ہے۔

نمائندہ ولی فقیہ برائے خوزستان نے کہا: انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے باطن کا محاسبہ کرے، نفس کی تربیت کرے اور ماہِ رمضان میں بامعرفت داخل ہونے کی تیاری کرے تاکہ وہ شب ہائے قدر سمیت اس مقدس مہینے کے فیوض و برکات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکے۔

ہوشیار رہیں! کبھی ایک گناہ انسان کے تمام نیک اعمال کو برباد کر سکتا ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha