۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت‌الاسلام عبادی زاده/ هرمزگان

حوزہ / صوبہ ہرمزگان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: طلباء کو تبلیغِ دین کے تمام پہلوؤں میں مہارت حاصل کرنے کی تربیت دی جانی چاہیے۔ سیاحتی مقامات، سواحل اور دیگر تبلیغی مواقع بالخصوص عید کے موقع وغیرہ پر مخاطبین کو تبلیغ و رہنمائی کی خاص ضرورت ہوتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ ہرمزگان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین عبادی زادہ نے ایران کے شہر بندر عباس کے امام جمعہ کے دفتر میں ادارہ تبلیغات اسلامی کے جنرل ڈائریکٹر اور تبلیغی و ثقافتی میدانوں میں سرگرم علماء کرام کے ایک گروہ سے منعقدہ ایک ملاقات میں رمضان المبارک اور سال نو کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: صوبہ ہرمزگان کی ثقافتی و تبلیغی سرگرمیوں میں ہمیشہ سے ایک خلاء محسوس کیا جاتا رہا ہے جسے ایک مکمل منصوبہ بندی اور باصلاحیت طلباء کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے حل کیا جاسکتا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین عبادی زادہ نے کہا: طلباء کے تبلیغی امور میں بہتری کے لیے تربیتی کورسز اور ورکشاپس کا انعقاد انتہائی ضروری ہے جس سے صوبے میں دینی و تبلیغی سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا: طلباء کو تبلیغِ دین کے تمام پہلوؤں میں مہارت حاصل کرنے کی تربیت دی جانی چاہیے۔ سیاحتی مقامات، سواحل اور دیگر تبلیغی مواقع بالخصوص عید کے موقع وغیرہ پر مخاطبین کو تبلیغ و رہنمائی کی خاص ضرورت ہوتی ہے۔

صوبہ ہرمزگان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تین اہم امور کی طرف توجہ بہت ضروری ہے: پہلا یہ کہ ماہ رمضان انسان کے لئے قرآن کریم سے مرتبط ہونے کا مہینہ ہے یعنی اس مہینہ میں وہ کتابِ خدا سے بہتر آشنا ہونے کی گویا مشق کرتا ہے۔ دوسرا یہ کہ اس مہینے میں ہمارے پاس دعاؤں کا ایک عظیم سرمایہ اور خزانہ موجود ہے جو اہل بیت (ع) کی برکت سے ہم تک پہنچا ہے اور تیسرا نکتہ اس مہینے کی برکت سے فجر کے وقت بیدار ہونے کی پریکٹس ہے کہ جس سے انسان کو فجر کی مناجات اور قربتِ الہی کی نعمت حاصل ہوتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .