۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سید سعید حسینی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے اپنے دفتر کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا: میں آپ تمام سے جو رہبر معظم کے نمائندے کے دفتر میں کام کر رہے ہیں، درخواست کرتا ہوں کہ اپنے عمل اور تقویٰ کے ساتھ اہل بیت (ع) کی طرف دعوت دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر کاشان کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے گزشتہ روز اپنے دفتر کے اراکین سے ملاقات کے دوران نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: دفتر کے اراکین کو پیار و محبت اور اسلامی طرز عمل کے ساتھ عوام کی خدمت کرنی چاہیے، ہر روز اپنے نفس کا محاسبہ کریں۔

کاشان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے مزید کہا: حضرت علی (ع) نے فرمایا کہ اگر انسان کے دو دن برابر ہوں اور ایک ہی جیسے ہوں تو اس نے نقصان کیا اور خسارہ اٹھایا، لہذا ہمیں اپنے ہر دن کو گزشتہ دن سے بہتر بنانے کی کوشش کرنا چاہئے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید سعید حسینی نے پورے ایران میں ولی فقیہ کے نمائندوں کے ساتھ رہبر معظم کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہمارے نمائندوں کو چاہئے کہ وہ اپنے اعمال سے لوگوں کو اسلام کی جانب دعوت دیں۔

کاشان کے امام جمعہ نے اپنے دفتر کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا: میں آپ سے جو رہبر معظم کے نمائندے کے دفتر میں کام کر رہے ہیں، درخواست کرتا ہوں کہ اپنے عمل اور تقویٰ کے ساتھ اہل بیت (ع) کی طرف دعوت دیں۔

انہوں نے کہا کہ دفتر کے اراکین کو چاہیے کہ وہ اپنے روزمرہ کے کاموں اور عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کے مقدس مہینے سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں عالم اسلام کے عظیم رہبر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ رمضان المبارک میں کسی بھی سرکاری ملاقات سے پرہیز کرتے تھے اور روزانہ قرآن کے دس پارے پڑھا کرتے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .