۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ شب عید متفاوت امام جمعه بوشهر

حوزہ / ایران کے صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: عوام کی دیانتداری سے خدمت کو حکام اپنا مشن اور اہم فریضہ سمجھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے گلزار شہدا بہشت صادق بوشہر میں منعقدہ ایک پروگرام میں نئے شمسی سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: شہداء کرام اور ان کے اہل خانہ کی تعظیم و تکریم گویا اسلام اور انقلاب اسلامی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نئے شمسی سال 1402 کا نام "مہار تورم، رشدِ تولید" (مهار تورم یعنی Inflation control مہنگائی پر کنٹرول اور رشدِ تولید یعنی Production growth پیداوار میں اضافے کا سال) قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: ہم امید کرتے ہیں کہ حکام کی جانب سے اس نعرے پر عمل درآمد سے اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی پر کنٹرول سمیت لوگوں کی زندگی میں خوشحالی اور سکون آئے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .