۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
تصاویر/ دیدار مدیر شبکه جهانی ولایت با آیت‌الله حسینی بوشهری

حوزہ/ مجلسی خبرگان رہبری میں ایران کے صوبہ بوشہر کے نمائندے نے کہا: پیغمبر اسلام (ص) نے ۲۳ سالوں تک مسلسل تبلیغ دین کا وظیفہ انجام دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج بھی دنیا میں جگہ جگہ آپؐ کے تبلیغی آثار دیکھنے کو ملتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے آج صبح غدیر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن -بوشہر کے سکریٹری اور نائب صدور کے ساتھ ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ راہ حق کی قیادت پیغمبروں اور اولیاء اللہ (ع) نے انجام دی، فرمایا: انسانی تاریخ میں ہمیشہ حق اور باطل کے دو رہے ہیں، لہذا اس کی وضاحت کرنا کہ حق کیا اور باطل کیا ہے، کے لئے نہایت ہی ضروری ہے۔

مجلسی خبرگان رہبری میں ایران کے صوبہ بوشہر کے نمائندے نے بیان کیا کہ انبیائے الہی نے ہمیشہ ہی توحید اور حق کی جانب کی جانب لوگوں کو دعوت دی ، پیغمبر اسلام (ص) نے ۲۳ سالوں تک مسلسل تبلیغ دین کا وظیفہ انجام دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج بھی دنیا میں جگہ جگہ آپؐ کے تبلیغی آثار دیکھنے کو ملتے ہیں۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے قرآن کریم کی نگاہ سے مولائے کائنات (ع) کو اسلام کا ایک عظیم چہرہ بتاتے ہوئے کہا: قرآن کریم، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حدیثوں اور تاریخ کی کتابوں میں اگر ہم دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ حضرت علی علیہ السلام کی ذات وہ ذات ہے جو مختلف معاشروں کے لیے ایک نمونہ کے طور پر متعارف کرائی گئی ہے۔

آیت اللہ حسینی بوشہری نے بیان کیا کہ پیغمبر اکرم (ص) کو خدا کی طرف سے لوگوں کی سعادت اور خوش بختی کے لئے ایک خالص اور مکمل نمونہ عمل کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے، پیغمبر اکرم (ص) کی خط و کتابت تاریخ اسلام میں ایک درجہ رکھتی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: جو شخص ہاتھ، زبان اور مال سے میری اولاد کی مدد کرے گا، اسے آخرت میں میری شفاعت نصیب ہوگی۔ پیغمبر اسلام (ص) کا یہ قول سادات کے بلند مرتبہ کو ظاہر کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .