۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
محسن عباسی ولدی

حوزہ / خاندانی امور کے ماہر نے کہا: بدقسمتی سے موجودہ دور میں تبلیغی مواد اور منبروں پر قرآن کریم کے قیمتی خزانے اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی احادیث سے کما حقہ استفادہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ جس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین محسن عباسی ولدی نے دفتر تبلیغاتِ اسلامی کی جانب سے ماہ محرم میں تبلیغ کے لئے جانے والے مبلغین کرام کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: مبلغین کرام کو اپنے بیانات میں قرآن کریم اور معصومین علیہم السلام کی احادیث سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: تبلیغِ دین کے دوران سماجیات، نفسیات وغیرہ کے موضوعات پر گفتگو بھی ضروری ہے لیکن ان کا تذکرہ بھی قرآن کریم اور احادیث ائمہ علیہم السلام سے استفادہ کرتے ہوئے کرنا چاہیے۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے کہا: بدقسمتی سے موجودہ دور میں تبلیغی مواد اور ہمارے منبر پر قرآن کریم جیسے قیمتی خزانے اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی احادیث سے کما حقہ استفادہ نہیں کیا جا رہا۔ جس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بہتر زندگی گزارنے کے عملی حل کے لیے صرف مغربی ذرائع سے استفادہ کرنے کو بہت بڑی غلطی قرار دیا اور کہا:یہ کہ علوم و معارفِ اسلامی کو صرف نظریاتی بحث تک محدود رکھا جائے اور عملی مرحلے میں صرف مغربی ذرائع سے استفادہ کیا جائے، یہ بہت بڑی غلطی اور ناقابل قبول ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .