۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
مراسم عزاداری دهه دوم محرم در خیمه حسینی مکتب الصادق (ع) بچه‌های آسمان

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین رضوانی نے کہا: دشمن امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کو انحرافات کی طرف لے جانے کی مذموم کوشش کر رہا ہے تاکہ یہ انسانی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر صحیح اثر نہ ڈالے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ اور یونیورسٹی کے استاد حجت الاسلام محسن رضوانی نے اصفہان میں حوزہ نیوز کے صحافی کے ساتھ انٹرویو میں عزاداری اسلامی کی حقیقت کے بارے میں گفتگو کرتے کہا: درست اور صحیح عزاداری کا اسلامی احکام کے مطابق ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اگر عزاداری غیراسلامی ہو گی تو اسے صرف ایک غم یا سوگ کا تو نام دیا جا سکتا ہے لیکن وہ عزاداری امام حسین (ع) نہیں۔

حجت الاسلام محسن رضوانی نے کہا: انہوں نے عزاداری کے مراحل اور درجات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: جو بات یقینی ہے وہ یہ ہے کہ عزاداری حقیقی وہ ہے جو خدا کے حکم کے مطابق انجام دی جائے۔

انہوں نے کہا: وہ عزاداری جس سے دشمن کو کوئی مسئلہ نہیں اور وہ اسے قبول کرتا ہے وہ عزاداری امام حسین (ع) نہیں ہے اور اس کی نوعیت کچھ اور ہے۔

حجت الاسلام رضوانی نے کہا: عزاداری صرف سیاہ لباس پہننے اور ماتم و عزا کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ حقیقی عزاداری وہ ہے جو ہمیں خدا کے قریب کرے۔

مآخذ: khamenei.ir

تبصرہ ارسال

You are replying to: .