حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ جوادی آملی نے شہر آمل کے سابقہ امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید جلیل مرتضوی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: جب تک انسان کے پاس کوئی ذمہ داری ہے اسے کوشش کرنی چاہیے کہ وہ آبرومندانہ زندگی گزارے اور وہ صحیح راستے سے نہ ہٹے اور نہ کسی کا رستہ روکے۔
انہوں نے مزید کہا: ہمارے دو مدرسے اور مکتب ہیں: ایک وہ مدرسہ اور مکتب کہ جس میں ہم درس پڑھتے ہیں اور سیکھتے ہیں اور یہ طلباء دین اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کا کام ہے۔
انہوں نے کہا: ہمارے پاس ایک اور مکتب بھی ہے کہ جس میں صرف کتاب اور کلام نہیں ہے بلکہ اس میں عمل کے ذریعہ درس دیا جاتا ہے اور یہ مکتب اہل بیت علیہم السلام ہے۔ ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ اہل بیت علیہم السلام کی پیروی کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کر کے دوسروں کو درس دیں۔
آپ کا تبصرہ