آیت اللہ العظمی جوادی آملی
-
آیت اللہ العظمی جوادی آملی:
امیرالمومنین (ع) آج بھی زندہ ہیں اور ہم روزانہ ان کے فرامین، نہج البلاغہ کا مطالعہ کرتے ہیں
حوزہ/ حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے کہا : جس شخص نے خدا کو پہچان لیا اور اس کی معرفت حاصل کی تو وہ خود کو بھی پہچان لے گا اور جو خود کو نہیں پہچانتا تو وہ اللہ کی معرفت بھی حاصل نہیں کر سکتا۔
-
آیت اللہ العظمی جوادی آملی:
حجاب خواتین کی عزت، عظمت اور وقار کے تحفظ کی علامت ہے
حوزہ/ آیت اللہ جوادی آملی نے مسئلہ حجاب کو عورت کی حرمت و عظمت کے تحفظ کی علامت قرار دیا اور کہا: حجاب عورت کی زینت ہے؛ ہر کسی کو حجاب کی پابندی کرنی چاہیے۔ حجاب کا مسئلہ ذات اقدس الٰہی نے مقرر فرمایا ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی کا سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام
حوزہ/ شہادت ایک ایسی مسابقت کا انعام ہے جس کا میدان ﴿عَرْضُهَا السَّماواتُ وَ الْأَرْضُ﴾ یعنی آسمانوں اور زمین کی وسعت جتنا ہے، اور یہ انعام ہمیشہ محفوظ رہے گا، کیونکہ اسے عطا کرنے والی ہستی نہ کسی سے کمتر ہے اور نہ اس کا کوئی ہمسر ہے۔
-
آیت اللہ العظمی جوادی آملی:
حوزہ اور یونیورسٹی معاشرے کو زندہ کرتے اور انحرافات کے راستے روکتے ہیں
حوزہ / آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے کہا: حوزہ اور یونیورسٹی ہی معاشرے کو زندہ کرتے ہیں، یہی دونوں مراکز ہیں جو انحرافات کے راستے روکتے ہیں تاکہ لوگ آئمہ علیہم السلام کے راستے پر چل سکیں اور پاکیزہ ہو سکیں۔
-
آیت اللہ العظمی جوادی آملی:
گھروں میں اپنے بچوں کے سامنے داستان کربلا بیان کریں
حوزہ / آیت اللہ جوادی آملی نے عزاداران حسینی بالخصوص نسل جوان کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: کوئی، عزاداری کے دستوں میں بے وضو داخل نہ ہو۔
-
آیت اللہ العظمی جوادی آملی:
امام خمینی (رہ) کی وصیت پر عمل ہر فرد پر لازم ہے
حوزہ / آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے کہا: امام خمینی (رہ ) کی وصیت پر عمل ہر فرد پر لازم ہے تاکہ ہم اسلامی نظام، رہبر انقلاب اسلامی اور انقلاب اسلامی کے دیگر اداروں کی حفاظت کر سکیں۔
-
آیت اللہ اعرافی کی آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی سے ملاقات + تصاویر
حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
-
آیت اللہ العظمی جوادی آملی:
عالم انسانیت کی مشترکہ ضروریات کو انبیاء (ع) نے متفقہ طور پر بیان کیا ہے
حوزہ / جارجیا کے آرچ بشپ اور امریکہ و یورپ کی بیپٹسٹ کونسل کے رکن "ملکاز سونگولاشویلی" نے آیت اللہ جوادی آملی سے ملاقات کی ہے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی:
کرمان میں دہشت گردی کا واقعہ بین الاقوامی صیہونی فتنہ ہے
حوزہ / حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے کرمان کے گلزار شہدا قبرستان میں دہشت گردانہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کو بین الاقوامی صیہونی فتنہ قرار دیا ہے۔
-
آیت اللہ العظمی جوادی آملی:
وحدتِ اسلامی کی حفاظت خدا کی بہترین نعمتوں اور برکتوں میں سے ایک ہے/ اختلاف رائے کو مشاورت اور باہمی ہماہنگی سے حل کریں
حوزہ / حضرت آیت الله جوادی آملی نے کہا: وحدتِ اسلامی کی حفاظت خدا کی بہترین نعمتوں اور برکتوں میں سے ایک ہے۔ انتہا پسندی سے پرہیز کریں اور اعتدال پسندی اختیار کریں۔ اسلامی معاشرے کو ایک دوسرے کے ساتھ جڑا رکھنے کے ساتھ ساتھ اس میں اختلاف پیدا نہ ہونے کا بھی خیال رکھیں۔
-
آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی:
شیعہ اثنا عشری کبھی قرآن و اہل بیت (ع) سے ہٹ کر بات نہیں کرتا
حوزہ / شیعہ بارہ امامی یا شیعہ اثنا عشریہ کبھی مذہب اسلام سے ہٹ کر کوئی لفظ نہیں بولتا، قرآن و اہل بیت (ع) سے ہٹ کر بات نہیں کرتا، حقیقی شیعہ کی بات وہی اسلام کی بات ہے اور اس کے علمی و دینی ماخذ بھی قرآن اور اہل بیت(ع) ہی ہیں۔ لہذا اگر ہم قرآن کے مطابق تشخیص دیں کہ یہ حکم اسلامی ہے تو یقیناً ایک شیعہ کی بات اور عقیدہ بھی یہی ہو گا۔
-
حوزوی کتب کی تبدیلی کے بارے میں آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی کی رائے
حوزہ / حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے کہا: حوزوی کتب کی تبدیلی کے بارے میں خود حوزہ کو فیصلہ کرنا چاہئے اور یہ معاملہ حوزہ کے اساتذہ اور ماہرین کے ذریعہ انجام پانا چاہئے لیکن یہ درجہ بندی بھی ضروری ہے اگر کوئی مبلغ یا خطیب بننا چاہے اور ایک دوسرا شخص حوزہ کے علمی مدارج طے کرنا چاہتا ہو تو ان میں فرق ہونا چاہئے۔
-
آیت اللہ العظمی جوادی آملی:
علمائے کرام میں لوگوں کے شبہات کے جواب دینے کی صلاحیت ہونی چاہیے
حوزہ / آیت اللہ جوادی آملی نے کہا: علمائے کرام کو مغربی دنیا کے ایجاد کردہ شبہات کے جوابات دینے کے لئے آمادہ ہونا چاہیے اور انہیں اپنے اندر اتنی قابلیت پیدا کرنی چاہیے کہ وہ معاشرے میں موجود شبہات کے جوابات دے سکیں۔
-
آیت اللہ العظمی جوادی آملی:
مکتب اہل بیت (ع) کا پیروکار اپنے عمل کے ذریعے دوسروں کو درس دیتا ہے
حوزہ / آیۃ اللہ جوادی آملی نے کہا: تمام لوگ مکتبِ اہلبیت علیہم السلام کی پیروی کی کوشش کریں اور اپنء وظائف پر عمل کر کے دوسروں کو درس دیں۔
-
قرآن کریم کی تفسیر تسنیم کی جلد نمبر 63 زیور طبع سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ گئی
حوزہ / قرآن کریم کے عظیم مفسر آیت اللہ العظمی جوادی آملی کی شاہکار تفسیر قرآن کی جلد نمبر 63 شائع ہوکر منظر عام پر آ گئی ہے۔ اسے علوم قرآن کے تحقیقی سنٹر اور اسراء پبلشرز نے باہمی تعاون سے شائع کیا ہے۔
-
انقلاب اسلامی اور نظام کی قدر کو پہچانیں اور کرپشن اور جھوٹ سے بچیں، آیت اللہ العظمی جوادی آملی
حوزہ/ آیت اللہ جوادی آملی نے کہا: سب کو نظام اور انقلاب اسلامی کا قدردان ہونا چاہیے، اس کی حفاظت کرنی چاہیے اور متوجہ رہنا چاہیے کہ کہیں ہم کرپشن اور جھوٹ میں مبتلا نہ ہو جائیں۔