جمعہ 23 مئی 2025 - 07:22
عاقل اور عالم انسان مختلف مکاتب اور فرقوں میں گرفتار نہیں ہوتا

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے کہا: ابن‌السکّیت نے امام رضا علیہ السلام سے عرض کیا: یابن رسول اللہ! مکاتب، فرقے، قومیں، ملتیں اور باتیں بہت زیادہ ہیں، ہم کس بات کو (درست) سمجھیں؟ امام رضا علیہ السلام نے فرمایا: سب سے پہلی بات "عقل" کرتی ہے؛ عقلی دلیل، علم اور دانائی ہی فیصلہ کن ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے اپنے ایک تحریری بیان میں فرقوں اور مکاتب کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا:

"ابن‌السکّیت نے امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا: یابن رسول اللہ! بہت سے مکتب ہیں، بہت سے فرقے ہیں، قومیں اور ملتیں بھی مختلف ہیں اور ہر ایک کی اپنی بات ہے، ہم کس کی بات کو سمجھیں؟ اس مقام پر سب سے پہلی بات کون کرتا ہے؟ امام رضا علیہ السلام نے فرمایا: سب سے پہلے عقل بولتی ہے، عقلی دلیل، علم اور دانائی ہی حق کو ظاہر کرتے ہیں۔"

(درس اخلاق، ۱۲ شهریور ۱۳۹۴ / 3 ستمبر 2015ء)

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha