۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عقیل الغروی

حوزہ/ امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ شاکلے سے مراد نیت ہے، ہر انسان اپنی نیت کے مطابق عمل کرتا ہے، یہ بہت غور طلب بات ہے، حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اور آئمہ اہل بیت علیہم السلام سے بہت سی حدیثیں بہت سے ارشادات نیت کے تعلق سے مروی ہیں

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریوائیول احیاء درس علماء کا زوم کے ذریعہ آنلائن درس میں عوام کے لائیو سوال و جواب میں حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل الغروی نے کتاب "مصباح الشریعہ" پر جاری بحث میں "نیت" کو اپنا عنوان قرار دیا اور اس موضوع پر مسلسل درس جاری ہیں۔

حجۃ الاسلام عقیل الغروی نے درس کا آغاز خدائے علیم و حکیم کے نام سے کیا اور آیت اللہ لطف اللہ صافی گلپائگانی کی رحلت پر تسلیت پیش کی اور فرمایا کہ آپ سلسلہ فقاہت اور سلسلہ مرجعیت میں اپنی ایک منفرد شان رکھتے تھے، عشق اہل بیت اور ذکر اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ ساتھ وحدت اسلام او وحدت ملی کا آپ نے خاص خیال رکھا، اپنی زندگی میں متعدد تصنیفات اور تالیفات انجام دیں، آپ کا اہل بیت علیہم السلام سے عشق ایک منفرد حیثیت رکھتا تھااور آپ ہمیشہ اہتمام کے ساتھ عزاداری کرتے تھے.

مولانا عقیل الغروی نے نیت کےموضوع پر واپس آتے ہوئے کہا کہ نیت کی بحث بہت اہم ہے ابھی اس باب میں بہت سے دقیق نکات ایسے ہیں جو قابل ذکر ہیں، نیت کی جو عام فقہی تعریف کی جاتی ہے وہ تو بہت سادہ ہے لیکن میں نے ایک بات عرض کی تھی کہ نیت ایک امر تکوینی ہے امر اعتباری نہیں ہے، نیت اپنے قوہ نفس کو مرتکز کرتا ہے نیت امر بسیط ہونے کے باوجود اس میں بہت کچھ ہے بالکل ویسے ہی جیسے فلسفے میں یہ جملہ کہا جاتا ہے بسیط الحقیقت کل اشیاء تو اس بسیط حقیقت میں جسے نیت کہتے ہیں بہت سی چیزیں اور بہت سے امور داخل ہیں اور شامل ہیں۔

آپ نے اپنی گفتگو کو آگے بڑحاتے ہوئے کہا: قرآن مجید میں سورہ اسرا ہی میں ایک آیت ہے جس میں کہا گیا ہے کل كُلٌّ يَعْمَلُ عَلى‌ شاكِلَتِهِ ہر فرد اپنے شاکلے کے مطابق عمل کرتا ہے. اس میں لفظ شاکلہ جو اس تفسیر و توجیہہ میں اقوال مختلف ہیں مثلاً ایک قول یہ ہے کہ انسان اپنے خلق و خو کے مطابق عمل کرتا ہے خلق و خو سے مراد یہ ہے کہ انسان کی جو طبیعت بن جاتی ہے انسان کا جو ذہن بن جاتا ہے انسان کی جو افتاد طبع ہے انسان کی جو سرشت ہے اور انسان نے اپنے مکتب سے مدرسے سے گھرانے سے معاشرے سے جو قدریں سمیٹی ہیں اور جو ملاکات حاصل کئے ہیں اور جو انسان کی ایک کی ایک شکل بن گئ ہے یہ ظاہری ہے، انسان کی ایک شکل بن گئ ہے وہ اس کے مطابق عمل کرتا ہے یہ ایک تفسیر ہے، دوسری تفسیر یہ ہے کہ جس کو امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ شاکلے سے مراد نیت ہے، ہر انسان اپنی نیت کے مطابق عمل کرتا ہے، یہ بہت غور طلب بات ہے، حضرت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اور آئمہ اہل بیت علیہم السلام سے بہت سی حدیثیں بہت سے ارشادات نیت کے تعلق سے مروی ہیں جس میں سے کافی حدیثیں اور کافی روایتیں صاحب وسائل الشیعہ علامہ شیخ حر عاملی نے ابواب مقدمات عبادات کے ضمن میں شروع میں انہوں نے حدیثیں نقل فرمائیں ہیں.

در کے آخر میں مولانا عقیل الغروی نے درس کے پارٹی سپنٹس کے سوالات کے جوابات انتہائی احسن انداز میں دیئے اور لوگوں کے لئے دعا فرمائی۔مولانا عقیل الغروی کے مکمل درس ریوائیول کے یوٹیوب چینل پر اور فیس بک پر موجود ہے، جسے دیکھنے کے مندرجہ ذیل لنک پر مراجعہ کریں:

http://www.youtube.com/c/revivalchanel

http://www.facebook.com/revivalchanel

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .