۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
کربلائیات" ڈیجیٹل لائیبریری

حوزہ/ بر صغیر میں امام حسین اور کربلا سے مربوط عنوان پر بہت کچھ لکھا گیا ہے اور عربی و فارسی زبان سے بہت ساری کتابیں اور مقالات ترجمہ کی گئیں ہیں ۔ ایام محرم میں استفادہ کے لئے ڈیجیٹل لائیبریری سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی | بر صغیر میں امام حسین اور کربلا سے مربوط عنوان پر بہت کچھ لکھا گیا ہے اور عربی و فارسی زبان سے بہت ساری کتابیں اور مقالات ترجمہ کی گئیں ہیں ۔ایام محرم میں استفادہ کے لئے ڈیجیٹل لائیبریری سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

کربلائیات

بر صغیر میں اس عنوان پر بہت کچھ لکھا گیا ہے اور عربی و فارسی زبان سے بہت ساری کتابیں اور مقالات ترجمہ کی گئیں ہیں ۔پہلے یہ سارا علمی مواد کتابخانوں کی زینت تھا شوقین ااور ذمہ دار افراد باضابطہ مطالعہ کیا کرتے تھے ۔مگر اب ٹکنالوجی کی ترقی نے ہمیں دوسرے لایعنی کاموں میں الجھا کر رکھ دیا ہے ۔میڈیا  اپنی جگہ کوئی بری چیز نہیں بس ہمیں اس کا صحیح استعمال آنا چاہیے ۔
وقت کا تقاضہ ہے لوگوں کی بدلتی زندگی کے ساتھ تبلیغ کی روشیں بھی بدلی جائیں ۔جہاں کتابخانوں سے دوری کتابوں کی تباہی کا  سبب بن رہی ہے وہاں ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کی حفاظت  کریں اور مطالعہ کی ترویج کا شوق پیدا کریں  اس لیے کہ  یہی کتابیں ہماری قوم کا اصلی سرمایہ اور ہماری شناخت کا ذریعہ  ہے۔
۔ پہلے تو کتابوں کو ڈیجیٹلایز کیا جائے تاکہ انہیں   مکمل نابود ہونے سے بچایا جائے۔پھر ان کتابوں کی  پی ڈی اف بناکر اسے الکٹرانک میڈیا کے ذریعہ عام کیا جائے اس لیے کہ ہماری نسل دین سے بے خبر اور ہمارے دین و ایمان کے دشمن مخالفین پوری طرح چوکنا ہیں ۔اگر اس نظریات کے ہجوم کے دور میں ہم  نے اقدام  نہیں کیا تو عند اللہ مسئول ہوں گے ۔آج سب کے پاس موبایل ، لپٹاپ،ٹاب اور  نٹ کی سہولت ہے ہم انہیں اس ٹکنالوجی کا صحیح استعمال سکھانے کے ساتھ ساتھ ایسا علمی اور فکری مواد بھی فراہم کریں جو انکی کی دینی بصیرت اوراسلامی  تربیت کیلیے مفید ہو۔
ماشاء اللہ  کم ہی صحیح مگر کچھ افراد اب بھی میدان میں ہیں نئی تخلیقات تو کم ہوگئی ہیں مگر ترجمے اب جاری ہیں اور کچھ لوگ اس دور میں بھی کتابیں اور مجلات چھاپنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔کچھ  ان علمی آثار کی معرفی میں مشغول ہیں  تو کچھ لوگ ان کتابوں کی عکس برداری کرکے انکی پی ڈی اف بناکر دوسروں کے اختیار میں دے رہے ہیں ۔
پی دی اف کتابیں  کبھی چھپی ہوئی کتاب کا درجہ نہیں لے سکتیں مگر جو لوگ کتابخانہ نہیں جاسکتے یا ملک اور شہر سے دور تبلیغ و تحقیق  میں مصروف ہیں تو ان کیلئے اس طرح کی کتابیں بہت مفید واقع ہوسکتی ہیں ۔پی ڈی اف کتاب کو آپ ایک طرح کا اشتہار سمجھیے اگر کتاب پسند آئے تو اسے خرید کر بڑھیے تاکہ کتاب چھاپنے والوں کا حوصلہ پست نہ ہو۔جن کتابوں کے مصنف اب بقید حیات نہیں اور انکے علمی آثار ملی سرمایہ کی حیثیت رکھتے ہیں ان کو فورا  ناشرین  اور لواحقین کی اجازت  سے ڈیجیٹلایز  کرلینا چاہیے اور جو قید حیات ہیں ان سے اجازت طلب کرلینی چاہیے در ہر صورت ان کتابوں کو  جس طرح بھی ہو محفوظ اور عام کرنا  وقت کی اہم ضرورت ہے۔
کئی افراد احیاء آثار  میں مشغول ہیں قم مقدس میں مولانا طاہر عباس اعوان صاحب  مرکز احیاء آثار برصغیر کے ذریعہ اور، ہندوستان میں مولانا شہوار نقوی صاحب قبلہ  کتابوں کی معرفی کے ذریعہ اور جناب اسیف جائسی صاحب  میں احیاء آثار میں مسلسل مشغول ہیں مفید کتابیں چھاپ رہے ہیں۔ یقینا اور  بھی بہت سارے افراد ہیں اللہ ان سب کی حفاظت فرمائے ۔
میں نے بھی پہلے ایران میں مولانا طاہر صاحب کے ساتھ اس کام میں حصہ لیا اور  یہاں ہندوستان آنے کے  بعد وقت کی ضرورت کے پیش نظر "معصومہ قم اسلامک انسٹیٹیوٹ"کی بنیاد ڈالی جہاں ۴ سے ۱۴ سال کے  ۱۵۰ سے زیادہ بچوں کو   شام کے اوقات میں  دینی تعلیم دی جاتی ہے   اس کے علاوہ دیگر تبلیغی مصروفیات سے وقت نکال کر اسی انسٹیٹوٹ کے تحت  کتابوں کی  جمع آوری، عکس برادری، اور پی ڈی اف سازی  اور کتابوں کی معرفی میں مشغول ہوں ۔اس کار خیر  میں میرے فرزند کے علاوہ اور بھی افراد ہیں جو میرے ساتھ شامل ہیں ۔
کتاب خانوں میں اور نٹ پر کتابوں کی موجودگی کے باوجود لوگ کتابوں سے بھر پور استفادہ نہیں کر پاتے اس کی ایک وجہ کتابوں سے عدم آشنائی اور تلاش کتاب کی زحمت اور معتبر کتاب کی عدم تشخیص  ہے انہی وجوہات بناپر وہ کماحقہ کتابوں سے فیض نہیں اٹھا پاتے ۔ان مشکلات کو دیکھ کر میں  نے فرد فرد تک کتاب پہنچانے کا بیرا اٹھا اور واٹساپ اور ٹیلیگرام پر "شیعہ علمی آثار ڈیجیٹل لائیبریری" نامی گروپ بنائے ۔جہاں دنیا بھر کے اردو داں شیعہ مومنین و مومنات اپنی علمی پیاس بجھاتے ہیں ۔ان کی مورد نظر کتاب کو منٹوں میں بھیج دیا جاتا ہےاور اس کام کیلئے میں  دن میں  یا رات میں جب بھی وقت ملےاہل علم کی خدمت میں آن لائن رہتا ہوں۔ارسال کتب کے علاوہ کتاب  کی جمع آوری ، عکس برداری اورپی  ڈی اف  سازی کا اہتمام کرتا ہوں  اور ان کتابوں پر تبصرہ لکھ کر اہل علم کے حوالے کرتا ہوں ۔اللہ کا شکر ہے کہ اہل علم کی قابل توجہ تعداد  کو میرے اس کام سے فائدہ پہنچ رہا ہے وہ   سب میرے کو اس  کام سراہتے ہیں اور حوصلہ دلاتے ہیں ۔اللہ ہم سے اور آپ سے  اس کام کو قبول فرمائے ۔
اس بار میں ماہ محرم کی آمد پر "کربلائیات " کے عنوان سے کتابیں اکٹھا کیں تاکہ مومنین طلباء اور علماء کے کام آئے حیدر آباد  دکن میں ان کتابوں کی ڈی وی ڈیز لوگوں تک پہچائی گئیں یہ دیکھ کر کئی لوگوں نے ہندوستان کے مختلف گوشوں سے اس  علمی ذخیرہ کی مانگ کی تو میں نے چند  افراد کیلئے پن ڈرایو کے ذریعہ یہ علمی مواد بھیجنے کی ذمہ داری قبول کی  ۔اس پن ڈرایو میں کیا ہے  اس کا اندازہ آپ کو درج ذیل اردو کتابوں کی فہرست سے ہوجائے گا یہی حال فارسی اور عربی کتابوں کا ہے اب مجھ میں اتنی طویل فہرست لکھنا کا حوصلہ نہیں ہے اس لیے بس اردو کتابوں کی فہرست پر اکتفا کررہا ہوں اورآپ دیکھ رہے ہیں کہ اس موضوع پر   جس نہج میں کتابیں جمع کی گئیں ہیں  ویسے ہی تقریبا ہر موضوع پر  کتابیں موجود ہیں جو تقریبا ہ۵۰۰ جی بی سے زیادہ  کا ڈیٹا ہے۔ آپ چاہیں تو پن ڈرایو کی جگہ "ہارڈ ڈسک کے ذریعہ  یہ سارا علمی مواد مجھ سے طلب کرسکتے ہیں۔
کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ جب سب نٹ پر  ساری کتابیں موجود ہے تو اسے اس طرح عام کرنے کا کیا فائدہ تو جواب یہ ہے کہ آپ سرچ  کی زحمت اور نٹ کے خرچ سے بچ جائیں گے کا آپ کا وقت بچے گا اور معمولی خرچہ میں آپ کو بہت کچھ ہاتھ آجائے گا۔  آخر میں دعا ہے کہ اللہ ہمیں اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کی توفیق دے ہمارے ان اعمال کو قبول فرمائے اور تمام مومنین کو جسمانی اور روحانی وبا سے محفوظ فرمائے ۔ والسلام   محمد عباس مسعود حیدرآبادی
آپ  سے میرے والد حیدر علی ابن محی الدین حیدر صاحب کیلئے سورہ فاتحہ کی درخواست ہے
۱۔سیرت و فضائل امام حسین
غیر مسلم دانشوروں کی نظر میں قیام حسین
سر ابراہیم و اسماعیل یع معنی ذبح عظیم
ائمہ معصومین کی سیاسی زندگی کا تحقیقی جائزہ
احسن المقال جلد اول
فضیلتوں کے نمونے
تذکرہ معصومین
بھار الانوار حصہ دوم
احکام عاشورا ترجمہ قربان الشہادہ
کربلا کا فاتح اعظم
جلاء العیون جلد اول
بین الاقوامی شھید اعظم
ادراک حسینیت
لمحات جاویدان حیات امام حسین
چودہ ستارے
تجلیات حسین
استاد مطہری
مولا حسین
چودہ ساترے چودہ سورجوں کا عروج
تذکرۃ الاطھار
اسلام کے محافظ
نقوش عصمت
حسین اور اسلام
امام حسین دلربائے قلوب
اسوہ حسینی
نواسہ نبی حسین ابن علی
ذبح عظیم
امام حسین کی تعلیمات
الخصائص الحسینیہ ۲ جلدی
ہمارے ائمہ اطھار
رھنمایان اسلام
انتخاب طبری
امام حسین اور سنت رسول
ہمارے ائمہ کی سیاسی جد و جہد۔رھبر معظم
سب کے حسین
ائمہ اثنا عشر
امام حسین اور واقعہ کربلا
میراث انبیاء
سیرت حسین ابن علی
ائمہ اہل بیت کی فکری و سیاسی زندگی
ائمہ اہلبیت کی سیرت سے خوشبوئے حیات
شہید انسانیت
شہید اعظم-ریاض علی بنارسی
۲۔ سیرت و فضائل امام زین العابدین 
سید الساجدین
جلاء العینین فی سیرۃ علی ابن  الحسین
امام زین العابدین کی سیاسی زندگی 
امام زین العابدین کی زندگی
صدائے حضرت سجاد
۳۔تفصیلی واقعہ کربلا اور اس کے اسباب و نتائج
یثرب کا مسافر زمین کربلا پر
مجاھدہ کربلا
حماسہ حسین سے متعلق شھید مطھری سے ۱۱۰ سوال
واقعہ کربلا
واقعات کربلا کے اسباب وقوع
محاربہ کربلا
شھادت زار کربلا
ارض کربلا پر فیصلہ کن مقابلہ
واقعہ کربلا درس اخلاق
مدینہ منورہ سے شام تک ۳ جلدی
شہید
امن عالم اور واقعہ کربلا
واقعہ کربلا
مدینہ سے مدینہ تک
عبرتھائے عاشورا و تاریخ
پس منظر کربلا
کربلا کے اعداد و شمار
مرکز انسانیت
قیام امام حسین اسباب و نتائج
تاریخ اسلام میں واقعہ کربلا کی اھمیت
حسین شناسی
مقصد حسین
قیام امام حسین کا جغرافیائی جائزہ
تاریخ عاشورا
کربلا کا تاریخی واقعہ مختصر ہے یا طولانی
کربلا کتھا
تفسیر سیاسی قیام امام حسین
واقعہ کربلا کی رد عمل میں اٹھنے والی تحریکوں کا تحقیقی جائزہ
کربلا سے کربلا تک
تفسیر عاشورا
کربلا کا تاریخی پس منظر
حدیث کربلا
حرا سے کربلا
۴۔مقاتل
دمع ذروف در ترجمہ لہوف
بیت الاحزان
بحر المصائب
ابواب المصائب
ذکر الشہادتین
تاریخ سر حسین
بحور المصائب ۲ جلدی
الدمعۃ الساکبہ ۳ جلدی
ذکر المصائب
روضۃ الشہداء ۲ جلدی
جامع التواریخ فی مقتل الحسین
سعادۃ الدارین فی مقتل الحسین
ریاض المصائب
انتخاب مصائب –ترجیحات و ترمیمات
روایات عزا
مصائب آل محمد
مصائب الشیعہ۳ جلدی
ضیاء العین
سردار کربلا
مھییج الاحزان
مقتل لہوف
مقتل الحسین
مصائب الشیعہ ۴ جلدی
ینابیع المصائب
واقعہ کربلا ترجمہ مقتل ابو مخنف
نفس المہموم
۵۔شہدائے کربلا 
عقد جناب قاسم-دق الخیشوم
سوانح حضرت زہیر ابن قین
قمر بنی ہاشم
تاجدار وفا  عباس ابن علی 
عقد جناب قاسم-حجج قاطعہ
سوانح حضرت مسلم ابن عوسجہ
خصائص عباس علمدار
حضرت عباس القاب کے آئینہ 
سوانح حضرت مسلم ابن عقیل
ہمارے شہید
سوانح حضرت حر
علمدار کربلا حضرت عباس 
فرزندان مسلم
شہدائے کربلا-علامہ نقن 
سوانح حضرت  ہلال ابن نافع
علمدار کربلا
یتیمان مسلم
ہلاکت و شہادت-علامہ نقن 
فلسفہ شہادت
۶۔ کربلا کی خواتین 
سیرت جناب زینب 
اسلام کی نامور خواتین 
عورت کا مقام 
اسلام میں خواتین کے حقوق 
کردار خاتون کربلا 
علی کی بیٹی 
زینب زینب ہے 
زینت کربلا
نمونہ صبر زینب 
نبی کی نواسی  حضرت زینب 
مظلومہ کربلا 
مسافرہ شام 
۷۔ عزاداری مظلوم کربلا  مشروعیت ، جواب شبہات،تاریخ 
تصویر عزا 
براہین ماتم 
اثبات عزا 
اثبات عزاداری
عزاداری کیوں 
عزاداری اہلبیت کی نظر میں 
زندہ جاوید کا  ماتم 
تعزیہ داری کی مخالفت کا راز 
ماتم اور صحابہ 
ماتم اور ازواج نبی 
گریہ و ماتم کا تحقیقی جائزہ 
فلسفہ عزا 
تاریخچہ عزادار ی حسینی 
ہماری عزاداری 
ہم ماتم کیوں کرتے ہیں 
معرفت ماتم و فدک 
فلسفہ عزاداری اور قیام امام حسین 
ذکر حسین کی ضرورت 
ہندوستان مین شیعیت اور عزاداری 
تہذیب غم 
ذو الجناح-علامہ نقن 
ذو الجناح –آقا مہدی لکھنوی 
عشرہ محرم اور مسلمانان پاکستان 
لغات عزا 
تبصرۃ المغموم
اصلاح المحافل و المجالس 
اصلاح الرسوم الظاہرہ 
آداب اہل منبر 
اشکوں کا را ز
قمہ زنی مراجع کی نظر میں
۸۔ اقوال و خطبات امام حسین ، امام زین العابدین و  جناب زینب 
حسین ابن علی از مدینہ تا کربلا
کلام امام حسین 
حکمت نامہ امام حسین 
گفتار دلنشیں 
دربار یزید میں سیدہ زینب کا خطبہ 
خطبہ زینب کا تاریخی پس منظر
خطبات کربلا-علامہ نقن 
خطبات امام حسین 
اسرار زیارت عاشورا
زیارت عاشورا اور اس کے اثرات 
معجزات و کرامات اور داستان و قصص 
کنوز المعجزات 
معجزات چہاردہ معصومین 
معجزات حضرت عباس 
تاریخ معجزات سر حسین 
دلائل حقانیت معجزات امام رضا 
شیر خدا کے معجزات 
معجزات آل محمد ۳ جلدی 
عیون المعجزات 
سچے واقعات 
عبرت انگیز واقعات 
مولائی داستانیں 
دریچہ کربلا 
پچاس موضوعات پر سو واقعات 
پندتاریخ 
حیرت انگیز واقعات 
ذخیرہ قصص
۹۔مجموعہ ہائے مجالس 
مجموعہ تقاریر ۳ جلد-علامہ نقن
لا تفسدوا فی الارض-علامہ نقن 
احراز العوائد و تشئید العقائد ترجمہ فوائد المشاہد و نتائج المقاصد –شیخ جعفر شوستری
انا من حسین-علامہ ذیشان
حسین منی-علامہ ذیشان 
محافل و مجالس-علامہ ذیشان 
شریعت بدل نہیں سکتی-علامہ نقن
مصباح المجالس ۵ جلدی-علامہ ظفر حسن امروہوی
کربلا شناسی-علامہ ذیشان
رسالت الیہ-علامہ ذیشان
بارہ مجلسیں-علامہ ذیشان
مجالس شبیر-شبیر حسین نجفی
نعیم الابرار-نعیم الملت غلام حسین
مجموعہ تقاریر مبلغ اعظم-محمد اسماعیل 
کفایۃ الواعظین حصہ سوم-حافظ کفایت حسین
مجالس الغروی-عقیل الغروی
مجالس الحسین-محمد حسین لکھنوی
چودہ بصیرت افروز مجالس-ابن حسن جارچوی
مجالس عزائے بنت زہرا-شبیر حسین 
سیرت امام زین العابدین-حسن ظفر
امامت و ملوکیت-حسن ظفر
عظمت اہل بیت-محمد بشیر فاتح ٹیکسلا
گلزار خطابت-علامہ حسین بخش جاڑا
انسان معاصر اور قرآن-طالب جوہری 
اساس آدمیت اور قرآن-طالب جوہری
ولایت معصومین-حسن ظفر
مکارم الاخلاق-حسن ظفر
میراث عقل و وحی-طالب جوہری
منصب ہدایت اور قرآن-طالب جوہری 
عالمی معاشرہ اور قرآن-طالب جوہری 
انسانیت کا الوہی منشور-طالب جوہری 
ذکر معصوم-علی حسن اختر امروہوی
انوار خمسہ-مقدس زنجانی
مجالس ترابی ۶ جلدی
میزان ہدایت اور قرآن-طالب جوہری
حسین فرزند مصطفی-مرزا اطہر
اسلام اور دہشت گردی-مرزا محمد اطہر
شہادت صادقین-مہدی حسن واعظ
سائینس اور غلبہ اسلام-کلب صادق
ہدایت و گمراہی-مرزا اطہر
غدیر سے کربلا تک-مرزا اطہر
خاندان رسالت-مرزا اطہر
حسین وارچ انبیاء-مرزا اطہر
بناء لا الہ الا اللہ-عرفان حیدر
اطاعت رسول-عرفان حیدر
خاک کربلا-محمد باقر شاہ 
المجالس المرضیہ-محمد باقر شاہ 
خطبات محسن دو جلدی 
مقصد بعثت-عرافن حیدر
صراط مستقیم-عرفان حیدر
شریعت اور شیعیت-عرفان حیدر
مجالس الواعظین-ذبیح اللہ محلاتی
مجالس خاتون-سید غلام حیدر
مجموعہ مجالس خطیب آل محمداظہر حسن زیدی 
نسیم المجلاس ۲ جلدی 
تحفۃ الذاکرین*سید افسر حسین
نجم المجالس-نجم الحسن کراروی
نور محمد-طاہر جرولی
نجات-طاہر جرولی
حق شہادت-مجالس
حدیث کساء کا پس منظر-مجالس
چھ تقریریں ولایت کے موضوع پر 
تنویر المجالس
فلسفہ زیارت اور مقام زائر-صادق حسن
عمدۃ المجالس
رہنمائے  ذاکری-علامہ نقن ۲ جلدی 
خطیب ترجمان اسلام-۳ جلدی
مجالس حق زہرا
مجالس حسینیہ
مجالس المبتدئین
گفتار عاشورا-مجالس 
مجالس گلفام
مجالس محسنہ 
مجالس شام غریباں 
مجالس زیدی 
یوم الحسین -تقاریر
آداب کارواں-شہید عارف حسینی
پیام نور-شہید عارف حسینی
پیراہن یوسفی
۱۰۔ رثائی ادب یعنی مرثیہ،سلام،سوز،نوحے، اور انجمنوں کی بیاضوں پر بے شمار کتابیں شامل ہیں۔

از طرف: محمد عباس مسعود

اڈمن شیعہ علمی آثار ڈیجیٹل لائبریری

www.shiailmiaasaarlibrary.wordpress.com
+91-6302383399

نوٹ: حوزہ نیوز پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں حوزہ نیوز اور اس کی پالیسی کا کالم نگار کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .