حوزہ نیوز ایجنسیl
تقویم حوزه:
آج:عیسوی: Friday - 21 August 2020
قمری: الجمعة، 1 محرم1442
آج کا دن منسوب ہے:
صاحب العصر و الزمان حضرت حجة بن الحسن العسكري عليهما السّلام
آج کے اذکار:
-اَللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَعَجِّلْ فَرَجَهُمْ (100 مرتبہ)
- یا ذاالجلال و الاکرام (1000 مرتبه)
- یا نور (256 مرتبہ) مقبولیت کے لیے۔
اہم واقعات:
امام حسین علیہ السلام کربلا سے نزدیک ہورہے ہیں، 61ه-ق
امام حسین علیہ السلام کا کوفہ کی جانب خط روانہ کرنا، 61ه-ق
رونما تاریخ:
9 دن عاشورہء حسینی میں
23 دن امام سجاد علیہ السلام کی شہادت میں
33 دن شهادت حضرت رقیہ خاتون سلام الله علیها میں
48 دن اربعین حسینی میں
56 دن شهادت حضرت رسول اور امام حسن علیهما السلام میں
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
محرم و عزاداری: ریان بن شبیب کی امام رضا (ع)سے روایت۔
يا ابْنَ شَبِيبٍ إِنْ بَكَيْتَ عَلَى الْحُسَيْنِ (ع) حَتَّى تَصِيرَ دُمُوعُكَ عَلَى خَدَّيْكَ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ كُلَّ ذَنْبٍ أَذْنَبْتَهُ صَغِيراً كَانَ أَوْ كَبِيراً قَلِيلًا كَانَ أَوْ كَثِيراً
اے ابن شبیب! اگر تو حسین پر اس قدر آنسو بہائے کہ وہ تیرے رخسار پر جاری ہوجائیں تو خداوند متعال تمہارے سب چھوٹے بڑے گناہوں کو معاف کر دے گا چاہے وہ کم ہوں یا زیادہ ۔
يا ابْنَ شَبِيبٍ إِنْ سَرَّكَ أَنْ تَلْقَى اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ وَ لَا ذَنْبَ عَلَيْكَ فَزُرِ الْحُسَيْنَ (ع) يَا ابْنَ شَبِيبٍ إِنْ سَرَّكَ أَنْ تَسْكُنَ الْغُرَفَ الْمَبْنِيَّةَ فِي الْجَنَّةِ مَعَ النَّبِيِّ وَ آلِهِ (ص) فَالْعَنْ قَتَلَةَ الْحُسَيْنِ
اے ابن شبیب ! اگر تو یہ چاہتا ہے کہ جب خداکی بارگاہ میں پیش ہو تو گناہوں سے پاک ہو توحسین علیہ السّلام کی زیارت کر ۔
اے ابن شبیب! اگر پیغمبرصلىاللهعليهوآلهوسلم کے ہمراہ جنّتی مکانوں میں رہنا پسند کرتا ہے تو حسین علیہ السّلام کے قاتلوں پر لعنت بھیج ۔
يا ابْنَ شَبِيبٍ إِنْ سَرَّكَ أَنْ تَكُونَ لَكَ مِنَ الثَّوَابِ مِثْلَ مَا لِمَنِ اسْتُشْهِدَ مَعَ الْحُسَيْنِ (ع) فَقُلْ مَتَى مَا ذَكَرْتَهُ «يا لَيْتَنِي كُنْتُ مَعَهُمْ فَأَفُوزَ فَوْزاً عَظِيماً»
اے ابن شبیب ! اگر تو یہ چاہتا ہے کہ تیرا شمار ان لوگوں کے ساتھ ہو جو حسین علیہ السّلام کے ساتھ شہید ہوئے تو جب بھی انہیں یاد کرے یہ کہہ:( یا لیتنی کنت معهم فأفوز فوزا عظیما ) .
يا ابْنَ شَبِيبٍ إِنْ سَرَّكَ أَنْ تَكُونَ مَعَنَا فِي الدَّرَجَاتِ الْعُلَى مِنَ الْجِنَانِ فَاحْزَنْ لِحُزْنِنَا وَ افْرَحْ لِفَرَحِنَا وَ عَلَيْكَ بِوَلَايَتِنَا فَلَوْ أَنَّ رَجُلًا تَوَلَّى حَجَراً لَحَشَرَهُ اللَّهُ مَعَهُ يَوْمَ الْقِيَامَة...
اے ابن شبیب ! اگر تو یہ پسند کرتا ہے کہ ہمارے ساتھ جنّت کے بلند درجات پر فائز ہو تو ہمارے غم میں غم مناؤ اور ہماری خوشی میں خوش ہو ،اور تجھ پر ہماری ولایت واجب ہے ،اس لئے کہ اگر کوئی شخص پتھر سے محبّت کرتا ہے تو خداوند متعال اسے اسی کے ساتھ محشور کرے گا۔