۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
News ID: 362244
25 اگست 2020 - 02:33
تقویم حوزہ: ۵ محرم الحرام ۱۴۴۲

حوزہ/تقویم حوزہ: ۵ محرم الحرام ۱۴۴۲،حصین بن نمیر ملعون ۴۰۰۰ لشکریوں کے ساتھ کربلا پہنچا۔

حوزہ نیوز ایجنسیl
 تقویم حوزہ:
آج:
عیسوی: Tuesday - 25 August 2020
قمری: الثلاثاء،،(سہشنبہ،منگل) 5 محرم1442

آج کا دن منسوب ہے:
زین العابدین و سيد الساجدين حضرت علي بن الحسين عليهما السّلام 
باقر علم النبی حضرت محمد بن علی عليه السّلام
رئيس مكتب شيعه حضرت جعفر بن محمد الصادق عليهما السّلام

آج کے اذکار: 
- یا اَرْحَمَ الرّاحِمین (100 مرتبه)
- یا الله یا رحمان (1000 مرتبه)
- یا قابض (903 مرتبه) حاجت کی برآوری کے لیے

اہم واقعات:
حصین بن نمیر ملعون ۴۰۰۰ لشکریوں کے ساتھ کربلا پہنچا
ابن زیاد نے شبث بن ربعی ملعون کو امام حسین علیہ السلام سے جنگ کرنے کے لیے طلب کیا،وہ ان لوگوں میں سے تھا جس نے امام علیہ السلام کو خط لکھا تھا
دریائے نیل میں جناب موسی علیہ السلام کے لیے راستہ بنا اور فرعون اور اسکے لشکری غرقاب ہوگئے۔
➖➖➖➖➖

کربلا میں امام حسینؑ کے آنے کے بعد ابن زیاد نے کوفیوں کو مسجد میں جمع کیا اور ان کے بزرگوں کے درمیان یزید کے بھیجے گئے تحفے تقسیم کئے جو 4000 دینار اور دو لاکھ درہم تک تھے؛ اور انہیں دعوت دی کہ کربلا جاکر امام حسینؑ کے خلاف جنگ میں عمر سعد کی مدد کریں۔

ابن زياد نے کوفہ کی کارگزاری عمرو بن حریث کے سپرد کردی اور خود نخیلہ میں خیمے لگا کر بیٹھ گیا اور لوگوں کو بھی نخیلہ پہنچنے پر مجبور کیا۔ اور کوفیوں کو کربلا جاکر امام حسینؑ سے جاملنے سے باز رکھنے کی غرض سے پل کوفہ پر قبضہ کیا اور کسی کو بھی اس پل سے نہیں گذرنے دیا۔ ابن زیاد نے حصین بن نمیر کو 4000 کے لشکر کے ساتھ قادسیہ سے نخیلہ بلوایا۔ ابن زیاد نے محمد بن اشعث بن قیس کندی، کثیر بن شہاب اور قعقاع بن سوید کو بھی حکم دیا کہ لوگوں کو |ابو عبداللہ الحسینؑ کے ساتھ جنگ کے لئے تیار کریں۔ ابن زیاد نے سويد بن عبدالرحمن منقرى کو چند سوار دے کر کوفہ میں تحقیق کرکے ان لوگوں کا سراغ لگانے اور اپنے پاس لانے کا ہدف دیا جو ابو عبداللہ الحسینؑ کے ساتھ جنگ پر جانے سے اجتناب کررہے تھے۔ سوید نے کوفہ میں تلاش و تحقیق کے بعد ایک شامی مرد کو پکڑ کر ابن زیاد کے پاس بھجوایا جو اپنی میراث طلب کرنے کوفہ آیا تھا۔ ابن زیاد نے کوفیوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے اس شخص کے قتل کا حکم دیا۔ لوگوں نے جب یہ دیکھا تو سب نخیلہ کی طرف روانہ ہوئے۔

نخیلہ میں بڑی تعداد میں لوگ اکٹھے ہوئے تو ابن زیاد نے حصين بن نمير، حجار بن ابجر، شبث بن ربعى اور شمر بن ذی الجوشن کو ابن سعد کی مدد کے لئے اس کی لشکر گاہ جا پہنچنے کا حکم دیا۔ شمر نے سب سے پہلے حکم کی تعمیل کی اور روانگی کے لئے تیار ہوا۔ شمر کے بعد حصین بن نمیر 4000 کے لشکر کے ساتھ، مُصاب مارى (مُضاير بن رہینہ مازِنى) 3000 کے لشکر کے ساتھ اور حصين بن نمیر  دو ہزار کے لشکر کے ساتھ اور نصر بن حَربہ 2000 کے لشکر کے ساتھ ابن سعد سے جا ملے۔ اس کے بعد ابن زیاد ایک آدمی شبث بن ربعی کی طرف روانہ کیا اور اس کو حکم دیا کہ ابن سعد سے جاملے۔ وہ بھی ایک ہزار سوار لے کر عمر بن سعد کی لشکر گاہ میں پہنچا۔شبث کےبعد حجار بن ابجر ایک ہزار سوار اور اس کے بعد محمد بن اشعث ایک ہزار سوار لے کر کربلا پہنچا اور ان کے بعد حارث بن يزيد بھی حجاربن ابجر کے پیچھے پیچھے کربلا روانہ ہوا۔

ابن زیاد ہر روز صبح اور شام کوفیوں فوجیوں کے 25، 30 اور 50 افراد پر مشتمل دستے کربلا روانہ کرتا تھا حتی کہ چھ محرم الحرام کو ابن سعد کی سپاہ کی تعداد 20ہزار افراد سے تجاوز کرگئی ابن زیاد نے عمر بن سعد کو اس لشکر کا سپہ سالار قرار دیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .