۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مولانا سید کلب جواد نقوی

حوزہ/مولانا کلب جواد نے محرم کے تعزیہ کو گھر لے جانے کی اجازت نہ دئے جانے پر لکھنؤ پولیس پر برہمی ظاہر کی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ اور سنی مرکزی ہلال کمیٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ 20 اگست کو محرم کا چاند نظر آ گیا ہے لہذا 21 اگست کو محرم کی پہلی تاریخ ہوگی، جبکہ 30 اگست کو یوم عاشورا ہوگا۔ 

دریں اثنا لکھنؤ میں شیعہ عالم دین حجۃالاسلام والمسلمین مولانا کلب جواد نے محرم کے تعزیہ کو گھر لے جانے کی اجازت نہ دئے جانے پر لکھنؤ پولیس پر برہمی ظاہر کی ہے۔ ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق مولانا کلب جواد نے لکھنؤ کے پولیس کمشنر سجیت پانڈے کو مکتوب پیش کر کے تعزیہ لے جانے کی اجازت طلب کی ہے۔ کلب جواد نے اعلان کیا ہے کہ اگر پولیس تعزیوں کو گھر لے جانے کی اجازت نہیں دیگی تو وہ اپنی گرفتاری دے دیں گے۔

کلب جواد کا الزام ہے کہ پولیس نہ تو تعزیوں کو گھر لے جانے کی اجازت دے رہی ہے اور نہ ہی کسی طرح کا سامان فروخت کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی طرف سے کورونا وائرس کی وبا کا حوالہ دیا جا رہا جو کہ غیر آئینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے موقع پر شیعہ طبقہ کی سرگرمیاں عین کووڈ-19 کی رہنما ہدایات کے مطابق ہیں اور پولیس کی سختیوں کی وجہ سے  عزاداروں کو دقتوں کا سامنا ہے۔

مولانا کلب جواد نے کہا کہ پولیس کمشنر نے کہا ہے کہ جمعرات کو علما کے ساتھ میٹنگ کے بعد ہی وہ کوئی فیصلہ لیں گے۔ ادھر پولیس کمشنر اجیت پانڈے نے کہا ’’مولانا کلب جواد نے اپنا موقف پیش کر دیا ہے۔ ان سے کہا گیا ہے کہ کووڈ-19 اور مرکزی حکومت کی گائڈلائن کے مطابق کسی طرح کا مجمع نہیں لگایا جا سکتا اور ایسا کوئی کام نہ کیا جائے جس سے تنازعہ کی صورت حال پیدا ہو۔‘‘

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .