۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا کلب جواد نقوی مولانا

حوزہ/مجلس علماء ہند نے گوگل اور ایپل کے ذریعہ باضابطہ طورپر فلسطین کو اپنے عالمی نقشوں سے ہٹاکر اسرائیلی منصوبے کی حمایت کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور اس قدم کو فلسطین کے بنیادی حقوق پر حملہ اور استعمار کی خوشنودی قراردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری ،امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے گوگل اور ایپل کے اس جانبدارنہ اور ظالمانہ رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ اس حرکت سے واضح ہوگیاہے کہ گوگل اور ایپل جیسی کمپنیاں بھی امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہیں۔عالمی نقشے سے فلسطین کو ہٹانا گویا ان کی خود مختاری اور آزادی پر حملہ کرناہے ۔

مولانا نے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اسرائیل کے ساتھ مل کر’’ڈیل آف دی سینچری‘‘ کے منصوبے کو عملی شکل دینے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں مگر فلسطینی مظلوموں کی مزاحمت اور ایران جیسے ممالک کی دخل اندازی نے اس منصوبے کو خاک میں ملادیاہے ۔اس کے باوجود امریکی صدر ’ڈیل آف دی سینچری ‘ کے منصوبے کو عملی کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں ۔گوگل اور ایپل کا یہ اقدام ’ ڈی آف دی سینچری ‘ کے منصوبے کے تحت کیا گیا ہے جس کی عالمی سطح پر بھر پور مذمت ہونی چاہئے ۔    

مولانا نقوی نے کہا کہ عالم اسلام کی خاموشی اور منافقانہ رویہ فلسطین کی آزادی اور خود مختاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ۔سعودی عرب اور اس کے حلیف ممالک فلسطین کی آزادی کے مخالف ہیں اور ’ڈیل آف دی سینچری ‘ میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ شامل ہیں ۔مسلمانوں کو سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی حقیقت کو سمجھنا چاہئے اور ان کا مکمل طورپر بائیکاٹ کرنا چاہئے تاکہ فلسطین کے مظلوموں کی حمایت ہوسکے ۔اسرائیل مکمل طورپر فلسطین کی سرزمین پر تسلط چاہتاہے جس کے لئے امریکہ اسکی بھر پور حمایت کررہا ہے ۔

لہذا عام مسلمانوں کو چاہئے کے اس کے لئے ذرائع ابلاغ پر تحریک چلائیں اور اقوام متحدہ کو بھی اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ خطوط لکھے جائیں تاکہ امریکہ اور اسرائیل کے منصوبے مسلسل ناکامی کا شکار ہوں۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .