۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
الجواد فاؤنڈیشن

حوزہ/کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں غریب لوگوں کی امداد رسانی میں الجواد فاؤنڈیشن کا نمایاں کردار رہا ہے،راجستھان کے تارہ گڑھ میں بستہ کرامات حضرت فاطمہ زہرا ع ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے غریب اور مزدور افراد جو روز مرہ کی محنت و مزدوری اور مشقت  سے اپنے گھروں کو چلاتے تھے، وہ لوگ اس وبا کی وجہ سے پریشان نظر آرہے ہیں۔

اسی کو دیکھتے ہوئے الجواد فاؤنڈیشن نے اہل خیر افراد کی مدد سے ملک کے گوشہ و کنار تک مدد رسانی میں کافی اچھا کارنامہ پیش کیا جسکی تعریف علماء اور مومنین ہر جگہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور اور ساتھ ہی یہ سلسلہ امداد رسانی جاری رہنے کی دعائیں بھی دے رہے ہیں۔

تارہ گڑھ اجمیر میں بھی سلمان جعفری کے ذریعہ لوگوں تک الجواد فاونڈیشن کے سربراہ مولانا سید مناظر حسین نقوی نے امداد پہنچائی۔ جس سے کافی پریشان حال لوگوں کو راحت ملی اور لوگوں نے دل سے اہل خیر کے لئے اور علمای کرام کے لئے دعا کی۔

یاد رہے ابھی تک الجواد فاونڈیشن کی امداد رسانی ملک کے گوشہ و کنار میں جاری ہے جس سے پریشان اور ضرورت مند لوگ کچھ حد تک راحت بھر سانس لیتے دیکھائی دے رہے ہیں اور لوگوں کی یہی دعا ہے کہ خداوند جلد از جلد اس بیماری کرونا وائرس سے تمام انسانوں کو نجات دے۔امین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .