۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
الجواد فاؤنڈیشن

حوزہ/مئو ضلع خیرآباد، تھانہ محمد آباد گہنہ میں بستہ کرامت حضرت فاطمہ زھرا ع الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجواد فاونڈیشن کی جانب سے راشن تقسیمی مھم ضلع مئو کے خیرآباد، تھانہ محمد آباد میں مولانا منھال رضا کے ذریعہ ضرورت مند لوگوں کے گھروں تک پہنچایا گیا۔

ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے جو کرونا وائریس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے تحت غریب  اور مزدور لوگ کافی پریشان ہیں انکی امداد کے لئے الجواد فاؤنڈیشن نے ھندوستان کے گوشہ و کنار تک پہنچ کر غریب لوگوں کی کافی وقت سے امداد پہچانے میں لگا ہوا ہے اور ضرورت مندوں کے گھروں تک راشن پہنچا رہا ہے۔

یاد رہے سربراہ الجواد فاونڈیشن اپنے رابطین سے رات دن رابطہ میں لگے ہوئے ہیں کی حتی الامکان ہر بستی تک پہنچا جائے اور جس جگہ ضرورت ہے وہاں امداد پہنچائی جائے۔

یقینا الجواد فاونڈیشن کے سربراہ مولانا سید مناظر حسین نقوی بہت ہی پرتلاش اور مدد گار ،لوگوں لوگوں میں سے ،علماء اور مومنین کے درمیان جانے جاتےہیں، انکی کوشیشوں سے اس پریشانی کے وقت میں کافی غریبوں تک امداد رسانی کی گئ جس سے لوگوں کو بہت راحت ملی اور ھر دل سے خیرین کے لئے دعا نکلی اور ھر ضرورت مند نے یہ مہسوس کیا کی ہمارے علماء ہماری فکر میں رات دن لگے ہوئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .