۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
الجواد فاؤنڈیشن
الجواد فاؤنڈیشن بستۂ کرامت حضرت فاطمہ زھرا(ع)

حوزہ/الجواد فاؤنڈیشن کی طرف سے سیتا مڑھی بہار میں لوگوں تک بڑے احترام کے ساتھ راشن پہنچایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،الجواد فاؤنڈیشن کی جانب سے مولانا عترت حسین ندیم کے ذریعہ ضرورت مند لوگوں میں راشن تقسیم کیا گیا الجواد فاؤنڈیشن کی راشن تقسیم مھم ملک کے مختلف مقامات پر پہنچ رہی ہے یہ مھم ہندوستان میں کرونا وائرس کے بعد سے ہی شروع ہے اور ہر روز ملک کے گوشہ و کنار میں ضرورت مندوں تک راشن پہنچایا جاتا رہا ہے جس کی وجہ سے غریب لوگوں کو بہت راحت ملی ہے الجواد فاؤنڈیشن کا قابل تحسین کام ملک کے گوشہ و کنار میں سراہا جارہا ہے۔

یقیناً اس ادارہ نے ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے بہت ہی قابل تعریف کام انجام دیا ہے جسے ہر دل دعاؤں سے نواز رہا ہے، یاد رہے سربراہ الجواد فاؤنڈیشن مولانا سید مناظر حسین نقوی اس کار خیر کے لیے رات دن اپنی کوششوں میں لگے رہتے ہیں اور ہر ضرورت مند تک پہنچنے میں اپنی بھر پور کوشش کرتے رہتے ہیں  اسی لیے ہر فرد مولانا کی ان کوششوں کو تعریف کے ساتھ یاد کرتا ہے اور انکے لیے دعاگو ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .