۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
تقسیم راشن الجواد فاؤنڈیشن

حوزہ/الجواد فاؤنڈیشن کی طرف سے بریلی ضلع کے یاسین نگر اور کھاتا سادات اور ضلع جونپور میں ضرورت مند لوگوں کو بڑے احترام کے ساتھ راشن پہنچایا گیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجواد فاؤنڈیشن کی طرف سے بریلی ضلع کے یاسین نگر اور کھاتا سادات اور ضلع جونپور میں ضرورت مند لوگوں کو بڑے احترام کے ساتھ راشن پہنچایا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق اتر پردیش کے ضلع بریلی کے علاقے یاسین نگر میں مولانا سید محمد اکرم مشھدی اور کھاتا سادات میں جناب دانش علی زیدی کے ذریعہ ضرورت مند لوگوں تک عزت و احترام کے ساتھ انکے گھروں تک راشن پہنچایا گیا اور ضلع جونپور کے کچھ گاؤں اور شہر کے کچھ ضرورت مند افراد کو مولانا سید تابش مشھدی و جناب احتشام عباس کے ذریعہ راشن پہنچایا گیا جس سے ضرورت مند لوگ بہت خوش دکھائ دئے رہے ہیں۔

 یاد رہے الجواد فاؤنڈیشن کی ضرورت مندوں میں راشن پہنچانے کی مھم لاک ڈوان کے شروع سے ملک کے کافی جگہوں پر چل رہی ہے اور ابھی تک ہزاروں غریب و ضرورت مند لوگوں تک امداد رسائی ہوچکی ہے اور آج بھی یہ ادارہ بہت تیزی سے ہر جگہ پہنچنے کی کوشش میں رات دن لگا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ الجواد فاونڈیشن کے سربراہ مولانا سید مناظر حسین نقوی کافی پر تلاش لوگوں میں سے شمار کئےجاتے ہیں۔ الجواد فاونڈیشن شروع سے ہی تعلیمی اور اجتماعی مسائل میں پیش قدم رہا ہے ایام عزائے فاطمیہ کی ھندوستان میں ترویج کرنے میں 2004 سے ملک گیر پیمانہ پر پیش قدم نظر آتا رہا ہے اور ترویج عزائے فاطمیہ میں سربراہ الجواد فاونڈیشن مولانا مناظر نے کافی مشقت کی جس کی کامیابی کا نتیجہ آج ایام عزائے فاطمیہ میں نظر آتا ہے۔

جونپور میں مولانا سید تابش مشہدی کے ذریعہ تقسیم راشن؛

یاسین نگر میں مولانا سید محمد اکرم مشھدی کے ذریعہ تقسیم کیا گیا۔

کھاتا سادات میں جناب دانش علی زیدی کے ذریعہ ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا؛

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .