۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
مشھد مقدس میں "طلاب اردو زبان" عشرہ محرم کامیابی کے ساتھ برگزار

حوزہ/ مشھد مقدس ایران میں الجواد فاونڈیشن کی جانب سے قدیم ترین عشرہ محرم بہت کامیابی کے ساتھ برگزار ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران مشھد مقدس میں الجواد فاونڈیشن کی جانب سے قدیم ترین عشرہ محرم بہت کامیابی کے ساتھ برگزار ہوا۔

جس میں کافی تعداد میں طلاب اردو زبان نے شرکت فرما کر امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں انکے جد حسین مظلوم کا پرسہ پیش کیا عشرہ محرم کو مختلف ذاکرین نے خطاب کیا اور دہ محرم روز عاشورا مدرسہ علمیہ فاطمیہ طلاب ہندوستان سے جلوس عزاء اپنی شان و شوکت کے ساتھ برامد ہوا جس میں کثیر تعداد میں اردو زبان طلاب و زائرین امام رضا علیہ السلام نے شرکت کی جلوس مدرسہ فاطمیہ سے برآمد ہو کر حضرت امام رضا ع کے حرم مطھر گیا۔

عزاداران امام مظلوم نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے ہوئے چشم نم ہوکر امام رئوف حضرت علی ابن موسی الرضا ع کو انکے جد امجد امام حسین اور انکے با وفا اصحاب کا پرسہ پیش کیا۔

یاد رہے الجواد فاونڈیشن اور ہیئت محبان رضا علیہ السلام کافی سالوں سے تاریخی جلوس روز عاشورا نکالتے ہیں جس میں اردو زبان افراد کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کے لوگ بھی شریک ہوتے ہین اور جلوس کی ہمراہی مسؤلین جامعتہ المصطفی نمایندگی مشھد مقدس ہمیشہ کرتے ہیں اور مولانا سید مناظر حسین نقوی دل وجان کے ساتھ محبان امام حسین علیہ السلام کے شانہ باشانہ رہتے ہیں اور ہیئت محبان الرضا کے صدر عابد حسین جعفری بھی کافی تلاش اور کوشش کرتے ہیں عزاداران امام حسین علیہ السلام کی خدمتگزاری میں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .