محرم
-
امروہا کے محرم میں ابھی باقی ہے نوبت کی روایت
حوزہ/ امروہا کا محرم روایات کی پاسداری سے بھی عبارت ہے۔ خوشگوار بات یہ ہیکہ نئی نسل ان دیرینہ روایات کو برقرار رکھے ہوئے جو برسہا برس پہلے انکے بزرگوں نے قائم کی تھیں۔ ان دیرینہ روایتوں میں نوبت نوازی بھی ہے۔نوبت موسیقی کے دو آلات نقارہ اور چھوٹی شہنائی نفیری پر مشتمل ہوتی ہے۔
-
ہندو مسلم اتحاد کی مثال بھی ہے امروہا کا محرم
حوزہ/ امروہا کا محرم جن امور کے لئے انفرادی حیثیت رکھتا ہے ان میں ہندؤں کی امام حسین سے عقیدت خاص طور سے قابل ذکرہے۔ مسلم عقیدت مندوں کی طرح ہندو مرد و خواتین بھی شہیدان کربلا سے اپنی دلی محبت، عقیدت اور احترام کا اظہار کرتی ہیں۔
-
انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے محرم تقریبات کا سلسلہ جاری ہے؛
کشمیر؛ تین دھائیوں کے بعد آٹھویں محرم الحرام کا روایتی جلوسِ متحدہ پُر امن انداز میں برآمد
حوزہ/ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا اب جبکہ آٹھویں محرم کا جلوس پر امن طریقے سے اختتام کو پہنچا امید ہے گورنر انتظامیہ 10محرم الحرام کو آبی گزر سرینگر سے برآمد ہونے والے جلوس عاشورا کی بھی اجازت دیں گے۔
-
عزاداری کے سلسلہ میں شبہات اور اس کے جوابات؛
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امام حسینؑ پر گریہ کرنا: اہل تسنن حوالے
حوزہ/ ماہ محرم کا چاند جس طرح اہلبیتؑ کے ماننے والوں کو غمگین اور محزون کردیتا ہے اسی طرح ان کے مخالفین کو بھی پریشانی میں ڈال دیتا ہے۔ ہر سال محرم کی آمد کے ساتھ ہی امام حسینؑ پر گریہ و عزاداری کو لےکر یہ لوگ اعتراضات کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ گزشتہ کچھ برسوں سے یہ چلن سوشل میڈیا پر رائج ہونے لگا ہے۔
-
عزاداری کے سلسلہ میں شبہات اور اس کے جوابات؛
ماہ محرم- ماہ عزا
حوزہ/ دیگر مذاہب اپنے سال کا آغاز خوشی کے ساتھ مناتے ہیں۔ ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارک باد دیتے ہیں، نئے کپڑے پہنتے ہیں، وغیرہ وغیرہ مگر مسلمانوں میں یہ رواج نہیں ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟؟
-
عزاداری کے سلسلہ میں شبہات اور اس کے جوابات؛
کون ہیں وہ چار افراد؟
حوزہ/ زیارت عاشورہ میں ہم یہ فقرہ پڑھتے ہیں: “اللہم خص انت اوّل ظالم باللعن منی وابداء بہ اوّلًا ثم العن الثانی والثالث و الرابع۔ اللہم العن یزید خامسا….” یعنی “پروردگار اپنی لعنت کو مخصوص کر دے اس پہلے سے اور اسی سے لعنت کی ابتداء کر، پھر دوسرے پر ،اور تیسرے پر، اور چوتھے پر لعنت کر۔ پروردگار !! لعنت کر یزید پر جو پانچواں ہے…”
-
حج 2024 میں محرم کوٹے سے مہاراشٹرا کی خواتین سب سے بڑی تعداد میں حج کریں گیں/کیرالا، جموں و کشمیر، اترپردیش، کرناٹک بالترتیب آگے
حوزہ/ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی، آئی آر، ایس نے قرعہ اندازی میں منتخب تمام خوش نصیب خاتون عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ آج ہی سے آپ ذہنی طور پر اپنے کو اس مقدس سفر کے لیے تیار کرلیں اور سطح پر منعقدہ حج تربیتی پروگرام میں ضرور شرکت کریں۔ تاکہ دورانِ حج تمام دشواریوں سے محفوظ رہیں۔
-
روزہ عاشورہ اٹلی میں امامیہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام جلوس عزاء برآمد
حوزہ/ حسین یا حسین کی صداؤں سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔ عَلم پرچم،شبیہات، ماتم، نوحے و مرثیہ خوانی کی صداؤں کے درمیان جلوس رواں دواں ہوا۔ اس ماتمی جلوس میں بزرگ، بچے مرد و خواتین اور نوجوان کے علاوہ ہر عمر کے افراد نے شرکت کی، تعزیہ، نوحہ خوانی علم برداری اور ماتم و آہ و بکاہ سے شہادتِ امام حسین اور اہل بیت کو یاد کیا۔
-
عزادان حسین ؑ کا دشمنان اسلام و قرآن کو کھلا چیلنج
حوزہ/ املو، اعظم گڑھ ہندوستان میں سویڈن و ڈنمارک میں قرآن سوزی کے خلاف روز عاشورہ زبردست احتجاجی مظاہرہ
-
مجلس عزا کا انعقاد امرِ اہل بیتؑ کو زندہ کرنا ہے: مولانا مصطفی علی خان
حوزہ/ مولانا مصطفی علی خان نے بانیان مجالس کے فرائض کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مجلس عزا برپا کرنا اہل بیت علیہم السلام کے امر کو زندہ رکھنا ہے اورامر اہل بیتؑ کے احیاء سے ہی ہماری زندگی ، ہماری شناخت ہے اور عزت ہے۔
-
مومن چاپلوسی نہیں کر سکتا : مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ مولانا سید علی ہاشم عابدی نے فرمایا: امام حسین علیہ السلام کے دشمنوں کی ایک بری صفت چاپلوسی تھی، چاپلوسی یعنی حق سے زیادہ کسی کی تعریف کرنا، روایت میں ہے کہ مومن کبھی چاپلوسی نہیں کر سکتا۔
-
عزاداری عظیم نعمت ہے: مولانا مصطفی علی خان
حوزہ/ مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا مصطفی علی خان نے فرمایا: محرم اور مجالس عزا ایک عظیم نعمت ہے جو خدا نے ہمیں عطا کی ہے ،عزاداری رسم نہیں عبادت ہے اور جس طرح ہر عبادت کے آداب و احکام ہوتے ہیں عزاداری کے بھی آداب و احکام ہیں ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اس کی رعایت کریں اور اپنے بچوں کو بھی اس کی تعلیم دیں۔
-
قسط ۱:
کربلا میں اصحاب رسول ؐ کا نازش آفریں کردار
حوزہ/ کربلا میں حق پرستوں کی جماعت کیفیت کے اعتبار سے آدم و عالم سے گراں تر تھی لیکن کمیت کے اعتبار سے بہت مختصر بلکہ انتہائی مختصر تھی ۔چھ ہزار ، تیس ہزار ، یا چھ لاکھ کے مقابلے میں صرف بہتر یا سو سے کچھ اوپر تعداد تھی جو تحفظ غدیر کا ناقابل تسخیر عزم لئے میدان کربلا میں وارد تھی۔
-
مجلسوں میں جناب سیدہؑ تشریف لاتی ہیں: مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ مجلسوں میں شرکت کرنے والوں کے ہمیشہ پیش نظر رہے کہ وہ بزم سیدہ عالمیان سلام اللہ علیہا میں حاضر ہوتے ہیں ، اگر انسان اسی تصور کے ساتھ مجلسوں میں حاضر ہو گا تو پڑھنے والا وہی پڑھے گا جو جناب سیدہؑ کو پسند ہے اور سننے والا وہی سنے گا جو آپؑ کو پسند ہے۔
-
احکام شرعی:
کیا ایک نگاہ میں نامحرم کو دیکھ سکتے ہیں؟
حوزه|اکثر لوگ نامحرم عورت کو ایک ہی نگاہ میں زیادہ دیر تک دیکھتے ہیں ، جبکہ عمداً اور جان بوجھ کر نامحرم کو لذت کی نگاہ سے دیکھنا حرام ہے۔
-
املو مبارکپور میں اپنی روایات کے ساتھ عزاداری
حوزہ/ املو مبارکپور اور اطراف و اکناف میں اپنی تمام تر سابقہ روایات کے ساتھ پہلی محرم سے عزاداری کی مجالس وغیرہ کے پروگرام شان و شوکت اور عزت و احترام کے ساتھ منعقد ہورہے ہیں۔
-
اخلاقی و اصلاحی اقدار کا رواج دین اسلام کا نصب العین ہے، علامہ علی رضا رضوی
اخلاقی و معاشرتی اقدار کو اس سے زیادہ مناسب اور آسان الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے ، امام عالی مقام نے دین اسلام کا ایک ایسے اہم اصول کی تعلیم اور نصیحت فرمائی کہ جس کے اختیار کرلینے سے معاشرے میں پائی جانے والی الجھنوں اور خرابیوں کا تدارک یقینی ہے۔
-
غم حسین (ع) تکوین عالم کا غم ہے: مولانا محمد میاں عابدی
حوزہ/ شہادت حسین اسرار الہی میں سے ایک راز ہے، یہ ایسا غم ہے جس میں زمین و آسمان اور وہ مخلوق جو اس کے مابین ہے سب گریہ کرتے ہیں، چاہے اس مخلوق کو دیکھا جا سکتا ہو یا نہیں۔
-
محمد و آل محمد (ص) کی محبت ایک عظیم سرمایہ ہے، مولانا سید مختار حسین جعفری
حوزہ/ مدیر حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام جموں و کشمیر نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول کی سنت، رسول کی سیرت اور رسول کے کردار کو اپنانے کی کوشش کریں تاکہ امت مسلمہ دنیا کے بے دین فیشن اور گمراہ تہذیب سے نجات حاصل کر سکے۔
-
حسینیہ امام خمینی تہران میں محرم کے ایام کی عزاداری کا پروگرام
حوزہ/ حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کی شہادت کے ایام میں حسینیہ امام خمینی میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گيا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی بھی مجالس میں شرکت کریں گے۔
-
امام حسین (ع) اور ان کے انصار رہتی دنیا تک صبر و استقامت کا استعارہ بن گے، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ میدان کربلا میں انصار حسینی کی مختصر سی تعداد نے فرزند رسول اور خاندان رسول کے افراد کے دفاع میں شجاعت کا ایسا تاریخی باب رقم کیا کہ رہتی دنیا تک اس کی مثال نہیں مل سکے گی۔
-
بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں محرم الحرام ۱۴۴۴ھ کے عشرہ اول کی چوتھی مجلس سے خطاب؛
دینِ اسلام ہی دنیوی و اخروی سرفرازی کا ضامن ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ دین اسلام ایک ایسا نظام حیات ہے کہ جس کے اپنانے سے ظلم و ستم کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور عالمِ بشریت کا ہر انسان پرامن و پرسکون رہتا ہے، یہ کامل ترین اور آخری دین ہے۔
-
امام بارگاہ شہدائے کربلا کراچی میں مرکزی عشرہ محرم الحرام ۱۴۴۴ کی چوتھی مجلس عزاء سے خطاب؛
حقیقی مسلمان ایک عاقل انسان ہوتا ہے، علامہ علی رضا رضوی
حوزہ/ ایک عاقل انسان ہی صحیح معنوں میں مسلمان کہلانے کا مستحق ہے جس کی سوچ ، عمل ، طرزِ تفکر اور ذاتی و معاشرتی زندگی میں اسلام کی صحت مند تعلیمات کی جھلک دیکھائی دے ورنہ معاشرے میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو بے بنیاد ہیں۔
-
نشترپارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس عزا سے خطاب؛
امام حسین (ع) کا فرش انسانیت کے لئے درسگاہ ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
حوزہ/ مجلس عزاء کے دروازے ہر آنے والے کے لئے کھلے ہیں یہ امام حسین کا فرش انسانیت کے لئے درسگاہ ہے۔ اہلسنت تو ہماری جان ہیں اس فرش عزا کے دروازے غیر مسلموں پر بھی بند نہیں کیے جاسکتے۔
-
انسانیت کی بقا کے لئے ذکر امام حسین (ع) کرنا ہر زمانے کی ضرورت، مولانا علی عمار
حوزہ/ مدرسہ جامعہ امام جعفر صادق علیہ السّلام نزد صدر امام بارگاہ جونپور میں طلاب و اساتذہ کی جانب سے مرکزی عشرہ محرم کی تیسری مجلس مدرسہ ھذا کے ہال میں کامیابی کے ساتھ بر پا ہوئی۔جس میں کافی تعداد میں مومنین نے شرکت کی اور جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی خدمت میں انکےنواسےحسین مظلوم کا پرسہ پیش کیا۔
-
انچولی امام بارگاہ شہدائے کربلا میں عشرہ محرم الحرام ۱۴۴۴ھ کی تیسری مجلس عزا سے خطاب؛
قرآن مجید کی ہم نشینی اختیار کرنے والا کبھی گمراہ نہیں ہوتا، علامہ حسن ظفر نقوی
حوزہ/ قرآن مجید کی ہم نشینی اختیار کرنے والا کبھی گمراہ نہیں ہوتا اسی طرح اہل بیت کی محبت اللہ اور اس کے رسول سے دور نہیں ہونے دیتی۔
-
امام بارگاہ شہدائے کربلا کراچی میں مرکزی عشرہ محرم الحرام ۱۴۴۴ کی تیسری مجلس عزاء سے خطاب؛
دین داخلی آزادی کا قائل ہے، علامہ علی رضا رضوی
حوزہ/ دین اسلام میں تمام تر وسعت، گہرائی اور ہمہ جہتی کے اعتبار سے زندگی کا مکمل دستور اور ضابطہ موجود ہے جو عبادات اور مخصوص اعمال کی ادائیگی تک محدود نہیں ہے۔
-
قم المقدسہ میں مجمع علماء و طلاب ہندوستان کی جانب سے عشرہ مجالس کی دوسری مجلس:
قیام امام حسین (ع) نبیوں کے لئے مشعل راہ ہے: حجۃ الاسلام سید حیدر عباس رضوی
حوزہ/ آج ہر انسان امام حسین علیہ السلام کا دلدادہ ہے، کیوں کہ امام کا قیام کسی خطے یا قبیلے کے لئے تھا بلکہ بشریت کے لئے تھا۔
-
لکھنؤ بارگاہ ام البنین میں عشرہ محرم الحرام ۱۴۴۴ھ کی دوسری مجلس عزا سے خطاب؛
امام حسین (ع) کی عطا بے حساب ہے: مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ امام حسین علیہ السلام اور اہلبیت علیہم السلام جیسا تو کوئی ہو نہیں سکتا بلکہ ان کے غلاموں اور خاص چاہنے والوں جیسا بھی کوئی نہیں ہو سکتا۔
-
ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا حضرت امام حسین (ع) سے سچی عقیدت، مولانا زین العابدین
حوزہ/ شہر جونپور مدرسہ جامعہ امام جعفر صادق علیہ السّلام کے مدیر نے بتایا کہ ایام عزاء میں ہونے والا یہ مرکزی عشرہ ہے جسے مرد مومن اور حوزہ علمیہ کے طلاب و اساتذہ بہت ہی عقیدت کے ساتھ کرتے ہیں۔