۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ دسته عزاداری حضرت فاطمه زهرا(س) با حضور آیت الله العظمی بشیر نجفی

حوزہ/آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کی زیرِ قیادت علمائے کرام، اساتذہ وطلاب حوزہ علمیہ نجف اشرف و کثیر تعداد میں عراقی قبیلوں کے سربراہان و مؤمنین نے حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی خدمت میں حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام کی شہادت  کا پرسہ و تعزیت پیش کرنےکی غرض سےمرکزی دفتر نجف اشرف سے برآمد ہوکر حرم حضرت امیر المؤمنین علی بن ابیطالب علیہما السلام میں اختتام پذیر ہوئے جلوسِ عزاء فاطمیہ میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کی زیرِ قیادت علمائے کرام، اساتذہ وطلاب حوزہ علمیہ نجف اشرف و کثیر تعداد میں عراقی قبیلوں کے سربراہان و مؤمنین نے حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی خدمت میں حضرت فاطمہ زہراء علیہا السلام کی شہادت  کا پرسہ و تعزیت پیش کرنےکی غرض سےمرکزی دفتر نجف اشرف سے برآمد ہوکر حرم حضرت امیر المؤمنین علی بن ابیطالب علیہما السلام میں اختتام پذیر ہوئے جلوسِ عزاء فاطمیہ میں شرکت کی۔
غم و اندوہ میں ڈوبی صدائے لبیک یا زہرا ؑ، عظم اللہ لک الاجر یا امیر المؤمنینؑ، عظم اللہ لک الاجر یا صاحب الزمان عج  کے ساتھ گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی مرکزی دفتر حضرت  آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے، انکی قیادت میں سوگواروں کا قافلہ پیدل چلتے ہوئے حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام تک پہنچا جہاں مجلس غم کا اہتمام کیا گیا۔
آیت اللہ بشیر نجفی کی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے صحافیوں سے اپنے بیان میں فرمایا کہ آیۃ اللہ  حافظ بشیرحسین نجفی کا مؤمنین کے ساتھ شرکت کرنے کا مقصدحضرت امیر المؤمنین علیہ السلام و حضرت امام زمانہ عج کی خدمت میں تعزیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس مشارکت سےصاف اور واضح پیغام دیناہے کہ اس عظیم مصیبت کہ جس میں جناب فاطمہ زہراء علیہا السلام کی شہادت ہوئی ان ایام کی یاد کو باقی رکھنا شعائر الٰہیہ کو باقی رکھنا ہے ساتھ ساتھ ایام فاطمیہ میں جلوسوں اور مجلس و ماتم کا اہتمام مذہب اہلبیت علیہم السلام  کے صحیح عقائد کی تائیدہے اور اسکو باقی رکھنا، ہر سال اس سے بہتر انداز میں منعقد کرنا، اسکی معنویت و آفاقیت و حقیقت کو پوری دنیا پر آشکار رکھنا  شعائر دینیہ کا اہم رکن ہے۔
جلوس کے اختتام پر  آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی زیارت حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام سے بھی مشرف ہوئے اور امت مسلمہ کی ہدایت اور مومنین کرام جادہ حق سے متمسک رہیں اور وہ  اس پُر فتن دور میں دشمنوں کے شر سے محفوظ رہیں اسکے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .