آیت اللہ حافظ بشیر نجفی
-
آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے میڈیا اور صحافیوں کے وفد کی ملاقات:
آنکھیں اور کان کھلے رکھیں، معاشرے کو حق کی رہنمائی دیں
حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا کے افراد پر بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ حقیقت کو عوام تک پہنچائیں اور حالات کی وضاحت کریں۔
-
آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے عراق میں آسٹریلیا کے سفیر کی ملاقات
حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں عراق میں آسٹریلیا کے نئے سفیر مسٹر گلین میلز اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک عراق اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی روابط اور دوستی کے تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
-
نجف اشرف اہلبیت (ع) کے شیعوں کا مرکز ہے، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی
حوزہ/ مرجع عالیقدر نے اپنے بیان میں فرمایا کہ نجف اشرف کی زمین اور ہَوا مبارک ہے یہاں کی گلیوں اور کوچوں میں علماء مذہب حقہ کی آرامگاہیں ہیں اللہ نے اس زمین کو حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے ذریعہ شرف بخشا ہے اور ہونا یہی چاہئے کہ یہ عراق حضرت امام علی علیہ السلام،حضرت امام حسین علیہ السلام اور باقی معصومین علیہم السلسام خصوصا امام زمانہ (عج) کا عراق بنکر باقی رہے۔
-
آیت اللہ حافظ بشیر نجفی:
خدا اور رسول (ص) کے بعد اہلبیت (ع) ہی ہمارے حقیقی رہبر ہیں اور تقوی کے بغیر عمل کا کوئی فائدہ نہیں
حوزہ/ مرجع عالی قدر نے اپنے بیان میں کہا کہ خدا ور سول (ص) کے بعد ائمہ اہلبیت علیہم السلام ہی ہمارے حقیقی رہبر ہیں اور لازمی بھی یہی ہےکہ ہم اپنی دنیا و آخرت کے لئے انہیں ہی حقیقی رہبر قرار دیں اس لئے کہ وہی ہمارے لئےن مونہ عمل ہیں،الہی واسطہ ہیں، نجات کے راستے ہیں ان کے اقوال و اعمال سے تمسک یعنی نجات اور خدا کی بندگی ہے۔
-
دفتر آیت اللہ حافظ بشیر نجفی کی جانب سے شام کے مختلف مقامات پر عوامی خدمت جاری
حوزہ/ آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کے لبنان اور شام میں دفترنے ہزاروں گھرانوں کی خدمت کے لئےاور انہیں درپیش پینے کے پانی کے مسائل اور زراعت میں استعمال ہونے والے پانی کی فراہمی کے لئے مختلف شہروں اور گاؤں دیہاتوں میں کنویں کھودنے اوران مشاکل کے حل کا حکم دیتے ہوئے اور اس حکم کی تعمیل میں کنویں کھودنے کا عمل شروع کیا ہے۔