۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
بشیر  نجفی
آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی

حوزہ/حضرت  آیت اللہ بشیر  نجفی نے  کہا کہ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ چھٹیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بچوں اور بچیوں کی اخلاقی،عقائدی اور دینی صحیح تربیت  کی جائےتاکہ وہ دشمنان اسلام کی طرف سے کی جارہی سازشوں کےمقابل اہلبیت علیھم السلام کےبتائے  ہوئےراستے کی پابندی کرتے ہوئے فکری اورعقائدی طور پر مضبوط ہوں اوردشمنوں کی تمام کی تمام تر سازشیں ناکام ہوں۔

دنیاوی علوم کے طلاب پرمشتمل وفد جنہوں نے گرمی کی چھٹی میں قران کریم کےحوالے سے نجف اشرف میں منعقدہ خاص دروس اورحفظ قران میں شرکت فرمائی اور اسکے اختتام پر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی۔

حضرت  آیت اللہ بشیر  نجفی نے  کہا کہ اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ چھٹیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بچوں اور بچیوں کی اخلاقی،عقائدی اور دینی صحیح تربیت  کی جائےتاکہ وہ دشمنان اسلام کی طرف سے کی جارہی سازشوں کےمقابل اہلبیت علیھم السلام کےبتائے  ہوئےراستے کی پابندی کرتے ہوئے فکری اورعقائدی طور پر مضبوط ہوں اوردشمنوں کی تمام کی تمام تر سازشیں ناکام ہوں۔
انھوں نے کہا کہ آپ لوگوں پرلازمی ہے کہ اپنی اپنی ماؤں کے ساتھ نیکیاں کریں اورجب بھی گھر لوٹ کر آیا کریں تو اپنے والد اور بھائی بہنوں کے سامنے اپنی ماں کے ہاتھوں کو بوسہ دیں   اسلئے کہ انہوں نے آپ کوحلال طریقے سے جنم دیا ہے اور جب وہ سبب دریافت کریں تو ان سے کہیں کہ آپ نے اپنے سینے سے مجھے پاک دودھ پلایا ہے جس کے نتیجے میں میں اہلبیت علیھم السلام کا شیعہ ہوں اور اسی سبب سےآپ حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام  کی ولایت پر اورانکے شیعہ ہیں اور آپ کے دلوں میں مولا کی محبت اجاگر ہوئی ہے اور ان سے اپنے حق میں دعا کی التماس کریں،اپنے ماں اور باپ دونوں کے حق میں نیک اورصالح اولاد کا کردارادا کریں چاہیں وہ زندہ ہوں یا دنیا سے رخصت ہو چکے ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .