۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی

حوزہ/دفتر نجف اشرف میں زیارت کو آئے روس اورچیچنیا کے عہدیداروں کے مشترکہ وفد سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے کہا کہ حقیقی اسلام ِمحمدی امن و سلامتی کا مذہب ہے اور وہ تشدد، قتل و غارت گری کا قطعا حامی نہیں ہے، اہل بیت علیہم السلام کے شیعوں نے اپنے پختہ ایمان اوراہل بیت علیہم السلام سے تمسک کی وجہ سے دشمنان اہلبیت علیہم السلام کی جانب سےکئےگئے بےپناہ ظلم و ستم و مصائب و آلام کا سامنا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ  العظمیحافظ بشیر حسین نجفی نے زیارت کو آئے روس اورچیچنیا کے عہدیداروں کے مشترکہ وفد سےاپنے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ حقیقی اسلام ِمحمدی امن و سلامتی کا مذہب ہے اور وہ تشدد، قتل و غارت گری کا قطعا حامی نہیں ہے، اہل بیت علیہم السلام کے شیعوں نے اپنے پختہ ایمان اوراہل بیت علیہم السلام سے تمسک کی وجہ  سے دشمنان اہلبیت علیہم السلام کی جانب سےکئےگئے بےپناہ ظلم و ستم و مصائب و آلام کا سامنا کیا ہے۔ جو اس بات پر تاکید کرتا ہے کہ غور و فکرعقل و تدبر اور مختلف شعبوں میں حصول علم کا خواہاں اور حامی ہے ۔

انھوں نے اس بات پر بھی تاکید کہ  اہلبیت علیہم السلام کا راستہ بھلائی، امن و امان اور رحم کا مذہب ہےاور اسکو پورے کرہ ارضی پر نشر کرنے میں کوشاں ہے، عراقیوں نے صدامی مجرم حکومت پھر اسکے بعد غاصب امریکیوں کے مظالم اور اسکے بعد مسلسل دہشت گردانہ مظالم کو برداشت کئے  ہیں اسلئےعالمی طاقتوں کو چاہئےکہ  اب جبکہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا ہےعراق کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔

واضح رہے کہ اس وفد میں روس اور چیچنیا کے مختلف یونیورسٹیوں کے سربراہان، روس کی وزارت تعلیم ، سائنس اور تعلیمی میدان میں کام کرنے والی ایجنسی کے مدیروں  کےعلاوہ دیگرتعلیمی وتربیتی امور سے وابستہ شخصیتیں شامل تھیں کہ جو عراق میں تعلیمی ترقیاتی امور پر کام کرنے والے ادارے کی دعوت پر آئے تھے۔

 

 

 

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .