۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
قرآن اور گیتا کی تربیتی تعلیمات پر پی-ایچ- ڈی

حوزہ/قم،ایران میں  جامعۃ المصطفی بین الاقوامی یونیورسٹی کے مدرسہ امام خمینیؒ میں ایجوکیشنل سائنسز شعبہ میں "قرآن و گیتا کے  معاشرتی اور عقلی و فکری شعبوں میں تربیتی تعلیمات کے تقابلی جائزہ"کے موضوع پر مولانا سید عباس مھدی حسنی نے امتیازی نمبروں سے ڈاکٹریٹ مکمل کرلیا-

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے شہر قم میں جامعۃ المصطفی بین الاقوامی یونیورسٹی کے مدرسہ امام خمینی میں ایجوکیشنل سائنسز شعبہ میں "قرآن و گیتا کے  معاشرتی اور عقلی و فکری شعبوں میں تربیتی تعلیمات کے تقابلی جائزہ"کے موضوع پر مولانا سید عباس مھدی حسنی نے امتیازی نمبروں سے ڈاکٹریٹ مکمل کرلیا-

موصوف کے مطابق مذکورہ موضوع پر تھیسز تحریر کرنے کا مقصد امن پسند سماج کی تعمیر ہے یعنی  قرآن اور گیتا کے  معاشرتی اور مشترکہ تربیتی تعلیمات سے آشنائی اور متعلقہ فرائض پر عمل درآمد' معاشرہ کی تربیت اور اصلاح کا موجب ہے۔ 

اسی طرح عقلی اور فکری شعبے میں خدا کی نشانیوں میں غور و فکر' ' عقلی توانائیوں کی تربیت کے لئے میدان کی فراہمی 'رکاوٹوں کی برطرفی  اور ادراکی قدرت کے رشد کی روشوں کے استمال کرنے سے انسان کی عقلی قوت کو ارتقاء اور کمال ملتا ہے۔

ذکر شدہ دونوں شعبوں میں مشترکہ تربیتی تعلیمات کے انتخاب اور عمل کے نتیجہ میں قرآن اور گیتا کے ماننے والوں میں فکری اور معاشرتی  ارتقاء پیدا ہوگا اور اس رشد کے نتیجہ میں انسان دشمن سازشیں ناکام ہوں گی اور سب مل جل کر  امن و امان کے ساتھ زندگی بسرکر سکیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .