۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا ڈاکٹر ذوالفقار حسین

حوزہ/ ایران کے شہر قم میں جامعۃ المصطفی بین الاقوامی یونیورسٹی کے مدرسہ امام خمینی کے ایجوکیشنل سائنسز شعبہ میں "حق تعالیٰ تک رسائی کے راستے گیتا اور قرآن کے آئینہ میں" کے موضوع پر بمطابق7مارچ2021ء حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ڈاکٹر ذوالفقار حسین قمی نے امتیازی نمبروں سے ڈاکٹریٹ مکمل کرلیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر قم میں جامعۃ المصطفی بین الاقوامی یونیورسٹی کے مدرسہ امام خمینی کے ایجوکیشنل سائنسز شعبہ میں "حق تعالیٰ تک رسائی کے راستے گیتا اور قرآن کے آئینہ میں" کے موضوع پر بمطابق7مارچ2021ء حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ڈاکٹر ذوالفقار حسین قمی امتیازی نمبروں سے ڈاکٹریٹ مکمل کرلیا۔

"حق تعالیٰ تک رسائی کے راستے گیتا اور قرآن کے آئینہ میں" پر پی-ایچ- ڈی مکمل

مولانا ذوالفقار حسین حوزہ نیوز ایجنسی کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر زمانے میں جہالت کے منہ پر مہر لگانے کے لئے، من گھڑت قصوں کے جعلی افسانوں کو حقائق کا آئینہ دکھانے کے لئے ذات حق تعالٰی نے مختلف کتابوں کو نازل فرمایا جن میں تورات، زبور، انجیل ہیں لیکن آخری پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک ایسی کتاب نازل فرمایا جو مذکورہ کتابوں کی صفات سے آراستہ ہونے کے علاوہ بہت سے اس میں امتیاز تھے اس کتاب میں جامعیت و جہانی جیسے صفات پائے جاتے ہیں یہ آسمانی کتاب تحریف سے عاری،باطل کی راہ اس میں نہیں پائی جاتی، یہ کتاب مہیمن ( تمام کتابوں پر سیطرہ رکھتی) ہے۔ اسی آخری صفت کو مدنظر رکھتے ہوئے بندہ نے ڈاکٹریٹ کے موضوع پر تھیسز کو قرآن کریم اور بھگودگیتا جیسی کتاب میں رکھنے کو بہتر سمجھا۔

"حق تعالیٰ تک رسائی کے راستے گیتا اور قرآن کے آئینہ میں" پر پی-ایچ- ڈی مکمل

مولانا موصوف نے مزید بتایا کہ اس تھیسز کا موضوع (بررسی راہ اوصول بہ حق در گیتا با محوریت قرآن) "حق تعالیٰ تک رسائی کے راستے گیتا اور قرآن کے آئینہ میں" قرار دیا گیا، یہ تحقیق تین موضوع پر مشتمل تھی اور  وہ تین موضوع معرفت، عمل اور محبت تھا جس کو ان دو کتابوں میں موازنہ کیا گیا اور مشترکہ نکات کو کشف کیا گیا اور اختلافی نکات کو بھی ان تین موضوع کو مدنظر رکھتے ہوئے، نکالا گیا۔

"حق تعالیٰ تک رسائی کے راستے گیتا اور قرآن کے آئینہ میں" پر پی-ایچ- ڈی مکمل

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .