۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۰ | May 7, 2021
up-ali-in-amu-books-exhibition-on-ali-day-01-pck-7206455_26022021144240_2602f_1614330760_826.jpg

حوزہ/ حضرت علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علی علیہ السلام سے متعلق کتابوں اور خطوط کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں حضرت علی کے دست مبارک سے لکھا ہوا قرآن مجید بھی شامل کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت علی کی ولادت 13 رجب کو مکہ معظمہ میں ہوئی۔ حضرت علی کی یوم ولادت کے موقع پر گھر گھر امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں میں نظر و نیاز اور محفل میلاد اور کتابوں کی نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علی علیہ السلام سے متعلق کتابوں کی نمائش
مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علی سے متعلق کتابوں کی نمائش

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مولانا آزاد لائبریری میں بھی حضرت علیؓ سے متعلق کتابوں و خطوط کی نمائش میں حضرت علیؓ کے دست مبارک سے لکھے گئے قرآن مجید کو بھی نمائش میں شامل کیا گیا، جس کو دیکھ کر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

مولانا آزاد لائبریری کے لائبریرین ڈاکٹر محمد یوسف نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ مولا حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت پر مولانا آزاد لائبریری میں ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت علی علیہ السلام سے متعلق خاص کتابوں، خطوط اور قرآن مجید کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

ڈاکٹر محمد یوسف نے مزید بتایا کہ مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علی علیہ السلام سے متعلق تقریباً دو سو کتابیں موجود ہیں جو مختلف زبانوں میں لکھی گئی ہیں جیسے عربی، فارسی، انگریزی، ہندی وغیرہ۔

مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علی علیہ السلام سے متعلق کتابوں کی نمائش

حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر کتابوں کی نمائش میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا اور حیدر کرارؓ سے متعلق لکھی گئی کتابوں اور خاص کر ان کے دست مبارک سے لکھے گئے قرآن مجید کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

طالب علم محمد حیدر عباس نے بتایا کہ ہر سال مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر حضرت علی علیہ السلام سے متعلق خاص کتابوں، خطوط اور ان کے دست مبارک سے لکھے ہوئے قرآن مجید کو کتابوں کی نمائش میں رکھا جاتا ہے۔

مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علی کے یوم ولادت کے موقع پر ایک خاص میوزیم کو بھی کھولا جاتا ہے جس میں میں حضرت علی علیہ السلام سے متعلق خاص کتابیں اور قرآن مجید موجود ہیں، جس کو دیکھنے کا موقع ہم لوگوں آج ہی کے دن ملتا ہے۔

مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علی علیہ السلام سے متعلق کتابوں کی نمائش
مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علی علیہ السلام سے متعلق کتابوں کی نمائش

اقتدار عابد تقوی نے بتایا کہ میں پہلی مرتبہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علی علیہ السلام سے متعلق لکھی کتابوں کی نمائش میں آیا ہوں۔ میں نے حضرت علی علیہ السلام سے متعلق کتابوں کو دیکھا جہاں پر خاصی تعداد میں کتابیں موجود ہیں اور حضرت علی کے دست مبارک سے لکھا ہوا قرآن مجید دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
6 + 4 =