حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ ویلفیر ٹرسٹ دھنی سیدان اوڑی کشمیر کی طرف سے یوم اربعین نواسہ رسولؐ،امام حسین علیہ السلام کا چہلم دھنی سیدان میں بھی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
ابرار کاظمی نے بتایا کہ مولانا علی حیدر صاحب نے فلسفہ شہادت اور زیارت اربعین یہ بتاتی ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے اپنے خون کے ذریعے دو کام انجام دئے ہیں۔ اول لوگوں کو یقین، استدلال اور برہان کی منزل تک پہنچایا ہے تاکہ اچھی طرح سمجھ لیں۔ اور دوسرا یہ کہ لوگوں کو اہلِ عزم اور ارادہ بنایا ہے تاکہ اچھے انداز میں فیصلے لیں۔ پس امام حسین علیہ السلام نے اپنے خون کے ذریعے لوگوں کو عالم بھی بنایا ہے اور عاقل بھی۔
کاظمی نے مذید بتایا کہ jammu kashmir peoples justice Front کہ چہرمین آغا سید عباس رضوی صاحب نے کہا کہ تمام مسالک کے لوگ سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کریں، آپس میں متحد رہیں اور ملک و اسلام دشمن قوتوں کا مل کر مقابلہ کریں
کاظمی نے مزید بتایا کہ ممبران انجمن ناصران امام مہدی چھولاں اوڑی کشمیرکی جانب سے روز اربعین سبیل امام حسین ؑ کا اہتمام بھی کیا
مولانا علی حیدر صاحب مولانا آغا سید مبشر حسین کاظمی صاحب مولانا خادم حسین صاحب کی قیادت میں جلوس امام بارگاہ قمر بنی ہاشم دھنی سیدان سے بر آمد ہو کر، امام بارگاہ لسہ دھنی سیدان پر اختام ہوا۔