۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
انجمن ناصران امام مہدی (عج) چھولاں اوڑی کشمیر

حوزہ/ ایام فاطمیہ کی مناسبت سے تحصیل اوڑی کے مختلف علماء نے مختلف موضوعات پر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت و فضیلت تاریخ کے پس منظر میں روشنی ڈالی۔ اور انکی مظلومانہ شہادت  و  مصائب کا ذِکر کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے انجمن ناصران امام مہدی (عج) چھولاں اوڑی کشمیر کی طرف سے مجلس کا اہتمام کیا گیا۔

ابرار کاظمی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ایام فاطمیہ کی مجالس کے لئے مرد حضرات کا اہتمام مسجد ابوطالب علیہ السلام چھولاں میں کیا گیا۔ جب کہ خواتین حضرات کا اہتمام گاؤں کے بعض گھروں میں کیا گیا ہے ساتھ ہی covid 19 کے خطرات کو مدد نظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

مزید کہا کہ مجالس میں مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت فرما کر امام زمانہ (عج) کی خدمت میں آپ کے جدہ ماجدہ کی شہادت کی مناسبت پر عرض تسلیت و تعزیت پیش کی۔

کاظمی نے کہا کہ ایام فاطمیہ کی مناسبت سے تحصیل اوڑی کے مختلف علماء نے مختلف موضوعات پر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظمت و فضیلت تاریخ کے پس منظر میں روشنی ڈالی۔ اور انکی مظلومانہ شہادت  و  مصائب کا ذِکر کیا۔ مومنین نے اپنی اشک بار آنکھوں سے امام وقت کی خدمت میں اُنکی جدہ کا پرسہ پیش کیا تاہم انجمنِ کے کارکن نے عزاداروں کے لئے نذر کا اہتمام کیا۔  

مجلسِ عزا کو مولانا علی محمد صاحب، مولانا سید عباس حسین کاظمی صاحب، مولانا آغا سید مبشر حسین کاظمی صاحب، مولانا سید فضل عباس کاظمی صاحب نے خطاب کیا۔

بعد از مجلس تمام مومنین وعلماء کرام کے لئے بالخصوص رہبرِ معظم ايۃ اللہ العظمى السيد علي خامنہ‌ای و السيد علي الحسيني السيستاني اور تمام مراجع کرام کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .