۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کرگل، شدید سردی کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں محبان حضرت زہرا (س) کا پرسہ

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی مبلغی رکن علما کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا مستقبل اس قوم کے ماؤں کے ہاتھ میں ہوتا ہے ایک ماں ہی ہے کہ جو اپنے اولاد کو صحیح اور غلط میں فرق کو واضح طور پر سمجھا سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام فاطمیہ بمناسبت شہادت شہزادی کونین، ام الائمہ، اُمّ اَبیہا، سَیدۃنِساءالعالَمین جگر گوشہ رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کی آخری روز احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں شدید سردی کے باوجود ضلع بھر کے مختلف علاقوں اور محلہ جات سے ہزاروں کی تعداد میں محبان حضرت زہرا سلام اللہ علیہا نے اشک بار آنسوں سے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی دلسوز شہادت کے مناسبت پر امام زمانہ (عج) کے خدمت میں آپ کے جدہ ماجدہ کی شہادت دلسوز کے مناسبت پر عرض تسلیت اور تعزیت پیش کی۔

ایام فاطمیہ (اول) کے آخری روز حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی مبلغی رکن علما کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل نے مجلس پڑھی اور عزاداروں خطاب کیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نقی مبلغی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی پاک ذات کو خواتین کیلئے نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے خواتین کو تلقین کی کہ وہ شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کی دکھاۓ ہوئے راستوں پر چلیں اور اپنی کردار کے ذریعہ قوم کو ایک بہتر مستقبل دے کیونکہ کسی بھی قوم کا مستقبل اس قوم کے ماؤں کے ہاتھ میں ہوتا ہے ایک ماں ہی ہے کہ جو اپنے اولاد کو صحیح اور غلط میں فرق کو واضح طور پر سمجھا سکتی ہے خواہ وہ انفرادی معاملات ہو یا اجتماعی لہذا ایک ماں کی کردار معاشرے کو ایک بہترین دینی اور اسلامی معاشرہ بنا سکتا ہے اور صحیح معنوں میں ہماری ماں، بہنے اور بیٹیاں حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیھا, حضرت زینب سلام اللہ علیہا،حضرت ام کلثوم سلام اللہ علیہا، حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا جیسی شخصیات کی پیروکاروں میں شامل ہو سکتی ہیں۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نقی مبلغی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خاتون جنت حضرت صدیقہ کبرا کی شہادت عالم اسلام کی تاریخ کا سب سے سیاہ دن ہے کہ جس دن خود رسول مکرم اسلام صل اللہ علیہ والہ و سلم کے امت آپ کی بیٹی کی شہادت کا سبب بنی، مجلس کے بعد ماتمی دستہ عباسیہ اور کرگل کے مشہور و معروف نوحہ خوان لیاقت علی زیدی اور انکے ساتھیوں نے بلتی زبان میں نوحہ خوانی کی اور سینہ زنی کرکے امام زمانہ عج اللہ تعالٰی فرج الشریف کو آپ کے جدہ ماجدہ کی شہادت پر پرسہ دیا۔

مجلس کے آخر میں نائب صدر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ضیا الدین موسوی نے عالم اسلام میں بالعموم اور جمہوری اسلامی ایران , عراق , شام اور ملک ہندوستان میں بالخصوص امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں کی اور مرجع تقلید شیعیان جہان حضرت آیت الله العظمی سید علی حسینی سیستانی مدظلہ العالی، رہبر انقلاب حضرتِ آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ العالی اور تمام مراجع عظام کے لئے خصوصی دعائیں کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .