۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حجت الاسلام و المسلمین مسعود عالی

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین مسعود عالی نے کہا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اپنے کردار اور گفتار سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو حق کے معیار اور کسوٹی کی حیثیت سے متعارف کرایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے حسینیہ امام خمینیؒ میں معصومہ کونین حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مجلس منعقد ہوئی۔ مجلس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای شریک ہوئے جبکہ کووڈ پروٹوکولز کی وجہ سے سامعین کی عمومی شرکت نہیں ہوئی۔

بنت رسول(س) کے یوم شہادت کی مجلس معروف خطیب اور عالم دین حجت الاسلام و المسلمین مسعود عالی نے پڑھی۔ حجت الاسلام عالی نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ جو لوگ محاذ حق سے دل بستگی رکھتے ہیں اور ارادہ خداوندی کے مطابق عمل کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں وہ طول تاریخ میں انبیاء و اولیا کی عبادات کے ثواب میں شریک ہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین مسعود عالی نے کہا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اپنے کردار اور گفتار سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو حق کے معیار اور کسوٹی کی حیثیت سے متعارف کرایا اور آنحضرت کی رحلت کے بعد حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سب سے بڑی ذمہ داری ولایت حق اور امیر المومنین علیہ السلام کی ولایت کے محور کی حفاظت و پاسداری تھی۔

حجت الاسلام و المسلمین مسعود عالی نے مجلس کے آخری حصے میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے آخری لمحات کے حالات بیان کئے۔

حجت الاسلام و المسلمین مسعود عالی کی مجلس کے بعد معروف 'روضہ خواں' (نوحہ و مرثیہ خواں) مہدی سماواتی نے دعائے توسل کے بعد مصائب پڑھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .