۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س) کی مناسبت سے قم المقدس میں مرکزی مجلس عزا و جلوس برآمد

حوزہ/ دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ خدمت زائرین کی جانب سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے قم المقدس میں حسب سابق امسال بھی مرکزی مجلس عزا و جلوس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ شعبہ خدمت زائرین کی جانب سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے قم المقدس میں حسب سابق امسال بھی مرکزی مجلس عزا و جلوس کا انعقاد کیا گیا۔

مجلس عزا حسینیہ الزہرا کوچہ آبشار میں منعقد ہوئی۔ مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور تلاوت زیارت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے ہوا۔ جس کی سعادت قاری تجمل عباس خان نے حاصل کی۔ مجلس عزا سے معروف عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین سید حیدر تقوی صاحب نے خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں سیرت حضرت فاطمہ زہرا س، فضائل اور مصائب بیان کئے۔ معروف مصائب خواں مولانا باقر عسکری نے بی بی دوعالم کے مصائب بیان کئے۔

مجلس کے اختتام پر مرکزی جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں اختتام پذیر ہوا۔ مرکزی مجلس عزا اور جلوس میں حوزہ علمیہ قم المقدس کے علمائے کرام، طلاب عظام اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جلوس کے دوران مختلف نوحہ خواں کی جانب سے نوحے پڑھے گئے اور ماتمی سنگتوں کی جانب سے سینہ زنی کی گئی۔ مجلس عزا اور جلوس کے دوران نظارت کے فرائض مسول شعبہ زائرین و خادم حضرت معصومہ سید ناصر عباس انقلابی نے انجام دئے جبکہ مولانا فیصل رضا عسکری اور ان کی ٹیم نے بہترین انداز میں انتظامات اور جلوس کی نگرانی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .