۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
شہید سردارقاسم سلیمانی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان، جعفریہ الائنس پاکستان، مجلس ذاکرین امامیہ کراچی،مرکزی تنظیم عزا، مرکزی تنظیم عزاداری ، امامیہ آرگنائزیشن کراچی کے زیر اہتمام مرکزی مجلس عزا ء بیاد ِشہدائے راہ حسینؑ و محافظان ولایت بالخصوص شہیدسردار قاسم سلیمانی ومدافعین حرم اہل بیتؑ کا مرکزی امام بارگاہ جعفرطیارسوسائٹی میں بارونق انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، جعفریہ الائنس پاکستان، مجلس ذاکرین امامیہ کراچی،مرکزی تنظیم عزا، مرکزی تنظیم عزاداری ، امامیہ آرگنائزیشن کراچی کے زیر اہتمام مرکزی مجلس عزا ء بیاد ِشہدائے راہ حسین علیہ السلام و محافظان ولایت بالخصوص شہیدسردار قاسم سلیمانی ومدافعین حرم اہل بیتؑ کا مرکزی امام بارگاہ جعفرطیارسوسائٹی میں بارونق انعقاد کیا گیا۔

عالمی شہدائے راہ اسلام کی تصویری نمائش اور چراغاں کا مثالی اہتمام کیا گیا جسمیں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی قائدین علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصرعباس شیرازی، سید اسدعباس نقوی ، مرکزی صدر آئی ایس او برادر زاہد مہدی اورمردوخواتین عزاداروں سمیت بچوں، بزرگوں اور جوانوں کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی، مجلس عزا کو خصوصی خطاب سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کیا۔

جبکہ دیگر مقررین میں معروف ذاکر اہل بیتؑ نوید عاشق بی اے آف لاہور، علامہ نثاراحمد قلندری،علامہ باقرعباس زیدی ، علامہ ہاشم موسوی، علامہ مختارامامی،علامہ محمد نقی نقوی اور علامہ صادق جعفری شامل تھے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ ومنقبت خواں صبیب عابدی اور میثم جعفری نے سلام پیش کیا، شاگردان استاد شہید سبط جعفرزیدی ؒ نےسوز خوانی جبکہ علامہ مبشر حسن نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

مجلس عزا میں شہر بھر سے مختلف علمائے کرام، ذاکرین عظام،مساجد وامام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، ماتمی انجمنوں اور سنگتوں کے سالاران اور مذہبی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، بعد ختم فضائل ومصائب اہل بیتؑ بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خواں عرفان عزا سید عرفان حیدر رضوی نے نوحہ خوانی وسینہ زنی کی۔

ولایت علی سبیل کمیٹی نے سبیل حسینی پر عزاداروں کی چائے سے تواضع کی جبکہ سکیورٹی کے فرائض جعفرطیاراسکاؤٹ گروپ نے انجام دیئے۔شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔



تبصرہ ارسال

You are replying to: .