حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تنظیم المکاتب لکھنؤ کے زیر اہتمام پورے ہندوستان میں گاؤں گاؤں شہر شہر بستی بستی احترام ممبر و تقدس عزا مہم کا انعقاد ہو رہا ہے اسی سلسلے میں گھوسی کے بڑاگاؤں عزاخانہ ابوطالب میں پروگرام رکھا گیا۔ جس میں گھوسی کے تمام انجمنوں کے صدر ، سکریٹری، اراکین، ذمہ دار کے ساتھ ساتھ سبھی انجمنوں کے نوحہ خواں، مرثیہ خواں سوز خواں اور سبھی شعراء و مومنین نے شرکت کی۔جلسہ کی صدارت تنظیم المکاتب سے آئے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین مولانا صبیح الحسن نے کی۔
مولانا موصوف نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ موجودہ دور میں ہم سب عزاداروں پر واجب ہے کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام کے تقدس کو باقی رکھے اور جہاں سے عزاداروں کی پہچان ہوتی ہے وہ ہے ممبر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مگر افسوس کا مقام ہے کہ اسی ممبر رسول کو جو بہت محترم ہے اس احترام باقی رہے اسی سلسلے میں ہم پورے ملک میں احترام ممبر تقدس عزا مہم کا آغاز، کر چکے ہیں اور عزاداروں سے مل کر باقاعدہ طور سے ان سے باتیں ہو رہی ہے اور گزارش کی جا رہی ہے کہ اپنی بستی میں جس ذاکر کو بھی مدعو کریں وہ احترام ممبر کرے وہ عزا امام حسین کے تقدس کو پامال نہ کرتا ہو۔
مولانا موصوف نے کہا کہ اس تحریک کا مقصد فضائل و سیرت وتاریخ اہلبیت علیہم السلام اور عقائد امامیہ کی مکمل ترویج ہے۔پڑھنے والے قوم کو کچھ عطا کرکے اتریں اور قوم کی معلومات میں اضافہ ہو، قیاس و من گڑھت گفتگو نہیں ہونا چاہئے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ منبر پر جانے والے سے زیادہ ذمہ دار ری خطیبِ کو بلانے والوں کی ہے بعد میں مولانا مظاہرہ حسین صاحب نے احترام ممبر کے حوالے سے گفتگو کی۔ مولانا نے کہا کہ ممبر کا احترام کرنا ہر ذاکر پر واجب ہے چاہے وہ مرثیہ کے ذاکر ہو چاہے وہ سوز کا ذاکر ہو۔