۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام دفاع عزاداری کانفرنس

حوزہ/ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی میں منعقدہ کانفرنس سے علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ کامران حیدر عابدی، شمس الحسن شمسی، ایس ایم نقی، غفران مجتبیٰ، علامہ فرقان حیدر عابدی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/  مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام اسلامک ریسرچ سینٹر فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ دفاع عزاداری کانفرنس کا انعقاد، خصوصی خطاب قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کیا۔جبکہ دیگر مقررین میں صدر جعفریہ الائنس پاکستان علامہ سید رضی جعفرنقوی، بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفرنقوی، نائب صدر جعفریہ الائنس پاکستان علامہ باقرحسین زیدی، مرکزی صدر مجلس ذاکرین امامیہ علامہ نثارقلندری، معروف خطیب اہل بیت ع علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ نقی نقوی، صدر شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن علامہ کامران حیدر عابدی، بوتراب اسکاؤٹس کے مہدی بھائی، اسکاؤٹ رابطہ کونسل کے سردار حسین ،صدر مرکزی تنظیم عزاداری ایس ایم نقی، شمس الحسن شمسی، غفران مجتبی، علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری شامل تھے۔

تصویری جھلکیاں: ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام دفاع عزاداری کانفرنس

دفاع عزاداری کانفرنس میں علامہ مبشرحسن نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، علامہ ملک غلام عباس نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی، جبکہ میثم جعفری نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، اس کانفرنس میں شہر قائد کے نامور علمائے کرام ، ذاکرین عظام ، خطباء ، آئی ایس او، مرکزی تنظیم عزا، مختلف شیعہ تنظیمات، مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی ماتمی انجموں و سنگتوں کے عہدیداران، مساجد وامام بارگاہوں کے ٹرسٹیز، اسکاؤٹس گروپس، مختلف نوحہ ومنقبت خواں حضرات خصوصا ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، معروف شاعر اہل بیت ع ظفرعباس ظفر آف کینیڈا، شبر رضا، رضی حیدر رضوی،حسن صغیر عابدی سمیت مختلف مذہبی وسماجی شخصیات موجود تھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .